உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے سامنے ورلڈ کپ میں کیوں دباو میں رہتی ہے پاکستانی ٹیم؟ امام الحق نے بتائی وجہ

    ہندوستان کے سامنے ورلڈ کپ میں کیوں دباو میں رہتی ہے پاکستانی ٹیم؟ امام الحق نے بتائی وجہ ۔ (Instagram)

    ہندوستان کے سامنے ورلڈ کپ میں کیوں دباو میں رہتی ہے پاکستانی ٹیم؟ امام الحق نے بتائی وجہ ۔ (Instagram)

    امام الحق نے اعتراف کیا کہ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ (T20 World Cup) میں ہندوستان کے خلاف میچ پاکستان کے لیے کافی مشکل ہوگا۔ دونوں حریف ٹیمیں 24 اکتوبر کو دبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : جب ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو مقابلہ آرائی اور جوش اپنے عروج پر ہوتا ہے ۔ اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے سیزن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں حریف ٹیمیں 24 اکتوبر کو دبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر امام الحق بتایا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان کے سامنے دباؤ میں کیوں رہتی ہے۔

      امام الحق نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی ، ہندوستان کے خلاف دباؤ محسوس کرتے ہیں ، کیونکہ وہ وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم کے خلاف دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے ہیں ۔ امام الحق نے سما ٹی وی کو بتایا کہ جب وہ عالمی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے خلاف کھیلتے ہیں تو پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے جبکہ ہندوستان کے پاس بہت سے تجربہ کار کھلاڑی ہوتے ہیں ، جو اس طرح کے دباؤ کو برداشت کر سکتے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم ہندوستان کے خلاف دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے ، کیونکہ ہم یا تو ورلڈ کپ ناک آؤٹ میں یا گروپ اسٹیج میں کھیلتے ہیں ۔ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اس دباؤ کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ وہیں ہندوستان کے پاس زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ دباؤ کو کیسے جھیلنا ہے اور کیسے اس کا سامنا کرنا ہے۔

      25 سالہ امام الحق نے اعتراف کیا کہ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ پاکستان کے لیے مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنے کی کوئی اور وجہ نہیں کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان سے بہتر ہے۔ بحیثیت پاکستانی میں کبھی نہیں چاہتا کہ پاکستان ہارے ، ہم انہیں شکست دیدیں گے ، لیکن حقیقت میں یہ ایک بہت مشکل میچ ہوگا ۔

      خیال رہے کہ پاکستان کبھی بھی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست نہیں دے سکا ، چاہے وہ ون ڈے ہو یا ٹی 20 فارمیٹ ۔ آخری مرتبہ ہندوستان اور پاکستان بین الاقوامی سطح پر 2019 کے 50 اوورس کے ورلڈ کپ کے دوران کھیلے تھے ، جہاں ٹیم انڈیا نے 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: