جیسے ہی ایشانت شرما نے ناتھن لائن کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا ویسے ہی ہندوستان نے میلبورن میں تاریخی جیت حاصل کر لی۔ لائن نے سات رن بنائے اور 50 گیندوں کا سامنا کیا۔ ہندوستان نے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ہرایا ہے۔ اب تک کھیلے گئے آٹھ میچوں میں اسے ایک میں جیت اور پانچ میں ہار ملی ہے۔ تاہم دو میچ ڈرا رہے ہیں۔
میچ میں نو وکٹ لینے والے جسپریت بمراہ کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا ہے۔ وہیں میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ’’ میلبورن میں تاریخی جیت سے میں بےحد خوش ہوں۔ اس کے اصلی حقدار ہمارے گیند باز ہیں۔ اس جیت کے بعد ہم یہاں رکنے والے نہیں ‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔