ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پانچویں ون ڈے سے پہلے نیوزی لینڈ کو لگا بڑا جھٹکا ، اس دھماکہ خیز بلے باز کا کھیلنا مشکوک

نیوزی لینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز مارٹن گپٹل کو پریکٹس کے دوران پیٹھ میں چوٹ لگ گئی ، جس کی وجہ سے ان کا سیریز کے آخری میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 02, 2019 08:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پانچویں ون ڈے سے پہلے نیوزی لینڈ کو لگا بڑا جھٹکا ، اس دھماکہ خیز بلے باز کا کھیلنا مشکوک
پانچویں ون ڈے سے پہلے نیوزی لینڈ کو لگا بڑا جھٹکا ، اس دھماکہ خیز بلے باز کا کھیلنا مشکوک

ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈےمیچ سے پہلے میزبان نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نیوزی لینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز مارٹن گپٹل کو پریکٹس کے دوران پیٹھ میں چوٹ لگ گئی ، جس کی وجہ سے ان کا سیریز کے آخری میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔

گپٹل جب ہفتہ کو فیلڈنگ کی مشق کر رہے تھے اسی دوران انہیں پیٹھ میں چوٹ لگ گئی ، جس کے بعد انہیں میدان سے متعلق معاون عملے کی مدد سے میدان سے باہر لے جایا گیا۔

گپٹل کی جگہ کولن منرو نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ منرو کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آکلینڈ کے لئے سپر اسمیشس میں کھیلنے کی اجازت دی تھی۔ منرو ابھی میزبان کیوی ٹیم کے ساتھ جڑیں گے۔

غور طلب ہے کہ گپٹل کا بلا ہندستان کے خلاف کھیلی گئی اس سیریز میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکا ہے۔ انہوں نے ہندستان کے خلاف کھیلے گئے چار ون ڈے میچوں میں صرف 47 رنز بنائے ہیں۔اس کے علاوہ منرو بھی ناقص فارم کا شکار ہیں، انہوں نے اپنے تین میچوں میں بالترتیب سات، 31 اور آٹھ رنز بنائے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں ہندستان نے 3-1 سے برتری حاصل کرلی ہے اور وہ پہلے ہی اس سیریز کو اپنے نام کر چکا ہے۔ اس سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اتوار تین فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں : ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف روہت شرما بنائیں گے دوہری سنچری ! یہ ہے بڑی وجہ

 
First published: Feb 02, 2019 08:13 PM IST