ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرکٹ کے میدان سے ہی کوہلی نے حاملہ بیوی انوشکا شرما کو کیا ایسا اشارہ ، ویڈیو ہوا وائرل

وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور انوشکا شرما (Anushka Sharma) کی زندگی میں جنوری میں نئے مہمان کی آمد ہونے والی ہے اور ان دنوں دونوں یو اے ای میں ہیں ۔

  • Share this:
کرکٹ کے میدان سے ہی کوہلی نے حاملہ بیوی انوشکا شرما کو کیا ایسا اشارہ ، ویڈیو ہوا وائرل
کرکٹ کے میدان سے ہی کوہلی نے حاملہ بیوی انوشکا شرما کو کیا ایسا اشارہ ، ویڈیو ہوا وائرل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی زندگی میں بہت جلد ایک نئے مہمان کی آمد ہونے والی ہے ۔ دونوں اگلے سال جنوری میں ماں باپ بنیں گے ۔ اس وقت جہاں وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں مصروف ہیں تو وہیں ان کی اہلیہ انوشکا بھی یو اے ای میں ہی ان کے ساتھ ہیں اور اسٹیڈیم میں ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آرہی ہیں ۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان کوہلی بھلے ہی ٹیم کو پہلی مرتبہ خطاب دلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، مگر اس دوران بھی وہ انوشکا کے مسلسل فکر کرتے رہتے ہیں ۔


ایک ایسا ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں میدان سے کوہلی اسٹینڈ میں کھڑی انوشکا سے کھانے کے بارے میں پوچھتے نظر آرہے ہیں ۔ یہ ویڈیو رائل چیلنجرس بنگلورو اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل کے 44 ویں میچ کا ہے ، جہاں میدان پر سے ہی کوہلی نے اشاروں میں انوشکا سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کھانا کھا لیا ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

Haye !! how many more times he will make me feel again and again that how perfect man he is. It's so adorable the way he is asking mumma Anushka " khana khaya? " ❤ This is everything to my soul Thay are precious 🕊❤ . #virushka #Anushkasharma #viratkohli


A post shared by Virushka✨ (@virushka.xx) on






اس میچ میں حالانکہ آر سی بی کو کراری شکست کا سامنا پڑا تھا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے مقررہ 20 اوورس میں چھ وکٹ کے نقصان پر 145 رن بنائے تھے ۔ جواب میں چنئی سپرکنگس نے دو وکٹ کے نقصان پر ہی ہدف حاصل کرلیا ۔

آر سی بی کیلئے جہاں کوہلی نے 43 گیندوں پر 50 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی تو وہیں چنئی کیلئے گائیکواڈ نے 51 گیندوں پر ناٹ آوٹ 65 رنوں کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت دلائی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 28, 2020 01:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading