ہوم » نیوز » اسپورٹس

سچن تیندولکراس تاریخ کو یاد کرکے ہو گئے جذباتی، 2 سال پہلے اسی دن شروع ہوئے سفر کو ویسے ہی کیا تھا ختم

سچن تیندولکر آج سے 29 سال پہلے 1989 میں پہلی بار کریز پر اترے تھے

  • Share this:
سچن تیندولکراس تاریخ کو یاد کرکے ہو گئے جذباتی، 2 سال پہلے اسی دن شروع ہوئے سفر کو ویسے ہی کیا تھا ختم
سچن تندلکر

دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے دل میں 15 نومبر کا دن ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ آخر ہو بھی کیوں نا۔ آج ہی کے دن کرکٹ کے بھگوان نے اپنے سفرکا پہلا قدم بڑھایا تھا۔ سچن تیندولکر آج سے 29 سال پہلے 1989 میں پہلی بار کریز پر اترے تھے اور وہ بھی کسی اور ٹیم کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔


آج 29 سال بعد ماسٹر بلاسٹر اس دن کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹیم انڈیا میں اپنے پہلے دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دن ہر سال ان سبھی یادوں کو واپس لیکر آتا ہے جب انہو ں نے پہلی مرتبہ ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔  انہوں نے کہا  ملک کیلئے کھیلنا فخر کی بات ہے ۔ یہاں تک کہ بی سی سی آئی نے بھی ہندوستان کے اس عظیم کھلاڑی کے خاص دن کو سوشل میڈیا پر یاد کیا۔


On this day 😎🙌🏻

Rewind the clock 🕰
1989 - Sachin made his Test debut
2013 - Walks out to bat for one final time #legend #TeamIndia pic.twitter.com/KXGJX3KB3O

بی سی سی آئی نےسچن تیندولکر کر کی دو فوٹو شیئر کی ہیں۔ پہلی فوٹو 1989 میں جب انہوں نے ڈیبیو کیا اور دوسری فوٹو 2013 کی ہے جب وہ آخری مرتبہ میدان پر اترے اور تندلکر نے 15 نومبر کو آخری بار میدان چھوڑا تھا۔ 14 سے 16 نومبر تک ویسٹ انڈیز کے خلاف وان کھیڑے میں اترے سچن نے دوسرے دن 74 رن بناکر کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔



بتا دیں کہ 15 نومبر 1989 کو کراچی میں شروع ہوئے اس ٹیسٹ میچ میں سچن کے ساتھ پاکستانی ٹیم کی جانب سے وقار یونس نے بھی ڈیبیو کیا تھا۔ وقار اس وقت 18 سال کے تھے۔ انہوں نے اس میچ میں 4 وکٹ جھٹکے تھے جس میں ایک وکٹ سچن کا بھی تھا۔ آنے والے سالوں میں وقار نے بھی گیند بازی میں خوب نام کمایا اور پاکستان کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک رہے۔
ڈیبیو کرنے والے سچن تندولکر کا خواب تیز گیند باز بننے کا تھا۔ سال 1987 میں ڈینس لیلی کی ایم آر ایف فاؤنڈیشن نے سچن کو رجیکٹ کر دیا تھا اور آنے والے سالوں میں کلاسک بلے باز کے ساتھ اسپن گیند باز بن گئے۔ اس وقت سچن کی عمر 14 سال تھی۔
First published: Nov 15, 2018 12:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading