உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کی کرکٹ ٹیم میں کھیلے گا یہ پاکستانی کھلاڑی ، کرس گیل بھی شامل!

    سلمان خان کی کرکٹ ٹیم میں کھیلے گا یہ پاکستانی کھلاڑی ، کرس گیل بھی شامل!

    Lanka Premier League : سلمان خان (Salman Khan) کے کنبہ نے سری لنکا پریمیئر لیگ کی کینڈی ٹیم میں حصہ داری خریدی ہے اور اس ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرس گیل ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اور کرکٹ کا رشتہ اٹوٹ ہے ۔ خواہ شادی کی بات یو یا پھر کسی کرکٹ لیگ کی ٹیم خریدنے کا معاملہ ، بالی ووڈ اسٹارس کو کرکٹ کا میدان کافی راس آتا ہے ۔ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں ٹیمیں خریدی ہوئی ہیں اور اب اس میں سلمان خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے ۔ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان (Salman Khan)  کے کنبہ نے لنکا پریمیئر لیگ  (Lanka Premier League) میں ٹیم خریدنے کی تصدیق کی ہے ۔ خبروں کے مطابق خان کنبہ نے ایل پی ایل کی کینڈی فرنچائزی خریدی ہے اور اس ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرس گیل ہیں ۔

      ٹائمس آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے بھائی سہیل اور والد سلیم خان کی کمپنی سہیل خان انٹرنیشنل نے لنکا پریمیئر لیگ میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ سہیل خان نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے اس لیگ میں کافی صلاحیت دیکھی ہے ۔

      سہیل نے بتایا کہ سلمان خان خود اپنی ٹیم کے سبھی میچ دیکھنے کیلئے سری لنکا جائیں گے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
      سہیل نے بتایا کہ سلمان خان خود اپنی ٹیم کے سبھی میچ دیکھنے کیلئے سری لنکا جائیں گے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔


      سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل نے ٹائمس آف انڈیا کو بتایا کہ ہماری ٹیم میں جس طرح کے کھلاڑی ہیں اور فینس کا جنون جس طرح کا ہے ، وہ سب سے اوپر ہے اور ہمیں ان میں کافی صلاحیت نظر آتی ہے ۔ سہیل نے بتایا کہ سلمان خان خود اپنی ٹیم کے سبھی میچ دیکھنے کیلئے سری لنکا جائیں گے ۔

      سہیل خان نے کہا کہ وہ کرس گیل کو اپنی ٹیم سے کھیلتے دیکھنے کیلئے کافی پرجوش ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گیل یونیورس باس ہیں ، لیکن وہاں کے لوکل آئیکن کھلاڑی کسل پریرا ہیں ۔ سہیل خان کی کینڈی فرنچائزی ٹیم میں لیام پلنکیٹ ، وہاب ریاض ، کسل مینڈس اور نوان پردیپ جیسے کھلاڑی بھی ہیں ۔ سہیل کے مطابق ان کی کینڈی ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: