ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پاکستان کے بالنگ کوچ وقار یونس نے چھوڑا ٹویٹر ، کہا : میں شرمندہ ہوں ، جانئے کیا ہے اصل وجہ

وقار یونس نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا یا ٹویٹر اپنے جاننے والوں سے بات چیت کا ذریعہ ہے ، لیکن بدقسمتی سے اس انسان نے یہ کردیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 29, 2020 07:53 PM IST
  • Share this:
پاکستان کے بالنگ کوچ وقار یونس نے چھوڑا ٹویٹر ، کہا : میں شرمندہ ہوں ، جانئے کیا ہے اصل وجہ
پاکستان کے بالنگ کوچ وقار یونس نے چھوڑا ٹویٹر ، کہا : میں شرمندہ ہوں ، جانئے کیا ہے اصل وجہ

پاکستان کے سابق کرکٹر وقار یونس نے جمعہ کے روز واضح کیا کہ ان کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک ہوا تھا اور ہیکر نے ان کے آفیشل ہینڈل سے ایک فحش ویڈیو لائیک کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس کو حذف کردیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ صبح جب میں اٹھا ، تو کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹویٹر ہیک کرکے نہایت ہی نازیبا ، بیہودہ ویڈیو کو میرے اکاؤنٹ سے لائک کیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے بڑی افسوس ناک ، شرمناک اور تکلیف دہ بات ہے ۔ وقار یونس نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا یا ٹویٹر اپنے جاننے والوں سے بات چیت کا ذریعہ ہے ، لیکن بدقسمتی سے اس انسان نے یہ کردیا ۔


انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی ہوچکا ہے اور یہ انسان تو باز نہیں آئیگا ، لہٰذا میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد میں سوشل میڈیا پر نہیں آؤں گا ۔ کیونکہ مجھے میرے گھر والے زیادہ عزیز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے اور اگر کسی کو اس بات سے تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ۔



خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر وقار یونس کے نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوا تھا ، جس کی وجہ ان کے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ کے لائک سیکشن میں ایک نازیبا ویڈیو کو لائک کرنا تھا ۔ اگرچہ یہ ویڈیو مارچ 2019 میں ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی ۔ تاہم وقار یونس کے اکاونٹ پر حالیہ لائیک میں یہ سب سے اوپر نظر آرہی تھی ۔

اس ویڈیو کو پاکستانی کرکٹر کے اکاؤنٹ سے لائیک کیے جانے کے بعد سے ٹویٹر پر ایک وقار یونس کے نام سے ٹرینڈ چلنے لگا اور صارفین ایک دوسرے سے یہ کہتے نظر آئے کہ وقار یونس کے لائیک سیکشن کو کوئی نہ دیکھے ۔ تاہم اس موقع پر بھی کچھ صارفین نے میمز کا سہارا لیا اور مختلف میمز شیئرز کیں ۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ٹویٹر پر وقار یونس کے 17 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ وہ خود صرف 106 لوگوں کو فالو کررہے ہیں ۔
First published: May 29, 2020 07:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading