ممبئی: بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے شوہر راج کندرا (Raj Kundra) کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلم بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ نشر کرنے کے معاملے میں پیر کی رات گرفتار کرلیا تھا۔ راج کندرا کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور وہ شلپا شیٹی کے لئے بھی پریشانی کھڑی کرتے جا رہے ہیں۔ راج کندرا کو لے کر ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم شلپا شیٹی کے گھر پہنچ چکی ہے۔ ممبئی پولیس راج کندرا اور شلپا شیٹی کو آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔
ممبئی کی عدالت نے جمعہ کے روز یعنی آج 23 جولائی کو راج کندرا کی پولیس حراست 27 جولائی تک کے لئے بڑھا دی ہے۔ اس دوران ان کے معاون ریان تھورپے بھی حراست میں رہیں گے۔ راج کندرا کو بھائکھلا جیل سے عدالت لے جایا گیا، جہاں پولیس کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت نے ان کی پولیس حراست کو پانچ دنوں کے لئے مزید بڑھا دیا ہے۔ فروری 2021 میں سامنے آئے اس معاملے میں اب تک راج کندرا سمیت 11 لوگوں کی گرفتاری ہوچکی ہے۔

Raj Kundra Case: راج کندرا کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور وہ شلپا شیٹی کے لئے بھی پریشانی کھڑی کرتے جا رہے ہیں۔
ممبئی پولیس نے عدالت سے راج کندرا کو سات دن اور پولیس حراست میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے عدالت سے کہا کہ ابھی اس معاملے میں مزید جانچ ہونا اور ثبوتوں کا ملنا باقی ہے، جس کے لئے انہیں وقت چاہئے۔ سامنے آرہی اطلاعات کے مطابق راج کندرا کی ایپ Hotshot پر پورن فلمیں بنانے کے لئے ہر دن ایک نیا واٹس ایپ گروپ (What's app Group) بنایا جاتا تھا۔ وہیں دوسری طرف راج کندرا اپنے اس بزنس میں پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے تھے۔ راج کندرا کو اچھی طرح احساس تھا کہ کرائم برانچ ان پر کبھی چھاپہ ماری کرسکتی ہے اور اس لئے ان کی آئی ٹی ٹیم نے 2 ٹی بی ڈیٹا ڈیلیٹ کیا تھا۔

ممبئی پولیس نے عدالت سے راج کندرا کو سات دن اور پولیس حراست میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
راج کندرا کی ایپ ہاٹ شاٹ کے شوٹ کے لئے روازنہ نئے واٹس ایپ گروپ بنائے جاتے تھے، جس دن کا شوٹ ہوتا تھا گروپ کا نام اس دن کے اوپر رکھا جاتا تھا۔ ایسے ہی کچھ گروپ نیوز 18 کے ہاتھ لگے ہیں، جنہیں آرٹسٹ کے نام کے ساتھ نیوڈ لکھ کر سیو کیا گیا ہے۔ وہیں ممبئی کرائم برانچ کی جانچ میں بھی کچھ اہم اطلاعات سامنے آئی ہے۔ فروری میں اسی معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی اور گہنا وششٹھ سمیت کچھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا نے اپنے ویان دفتر میں موجود سرور سے قریب 2TB ڈیٹا ڈیلیٹ کروایا تھا۔ راج کندرا کے کہنے پر ان کی آئی ٹی ٹیم نے یہ ڈیٹا ڈیلیٹ کیا کیونکہ راج کندرا کو یہ احساس ہوگیا تھا کہ کرائم برانچ کبھی بھی ان تک پہنچ سکتی ہے۔
اِن پُٹ: پارس اور وویک گپتا سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔