ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس پاپ سنگر کی بیوی نے شوہر کا پہلے کیا قتل پھر لاش کے ساتھ کیا ایسا بھیانک کام، رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

یوکرین (Ukraine) کے مشہور پاپ سنگر کی موت سے اب پردہ اٹھ گیا ہے۔ ان کی موت کی ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ ان کی ہی بیوی نکلی۔ قتل کے بعد بھی اینڈی کارٹ رائٹ (Wife of rapper Andy Cartwright) کی بیوی نے ان کی لاش کے ساتھ جو کیا اسے جان کر اچھے۔اچھوں کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

  • Share this:
اس پاپ سنگر کی بیوی نے شوہر کا پہلے کیا قتل پھر لاش کے ساتھ کیا ایسا بھیانک کام، رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
یوکرین کے مشہور پاپ سنگر کی موت سے اٹھا پردہ

یوکرین (Ukraine) کے مشہور پاپ سنگر کی موت سے اب پردہ اٹھ گیا ہے۔ ان کی موت کی ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ ان کی ہی بیوی نکلی۔ قتل کے بعد بھی اینڈی کارٹ رائٹ (Wife of rapper Andy Cartwright) کی بیوی نے ان کی لاش کے ساتھ جو کیا اسے جان کر اچھے۔اچھوں کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ اینڈی کی بیوی مرینا نے ان کا قتل کیا، جسم کے ٹکڑے کر دئے اور پھر واشنگ مشین میں ان کے لاش کے ٹکڑوں کو ڈال کر دھو بھی دیا۔ مرینہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سینٹ پیٹس برگ میں ڈر اوور ڈوز سے اینڈی کی موت ہوگئی تھی جبکہ رپورٹ میں یہ بات سامنے ہے کہ  اینڈی کارٹ رائٹ ( Andy Cartwright) کے جسم میں ڈرگس نہیں ملی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق مرینا کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ ان کے فینس کو پتہ چلے کہ اینڈی کی موت ایسے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چار دن تک اینڈی کی لاش کے ٹکڑے کئے اور الگ۔الگ ٹکروں کو پلاسٹک بیگ میں کرکے فریج میں رکھ دیا۔ بعد میں ان ٹکڑوں کو واپس سلا اور نمک چھڑک دیا۔ مرینہ نے اس کے لئے چاقو اور ہتھوڑے جیسے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ پورے واقعے کو انجام دینے کے بعد انہوں نے اپارٹمنٹ کو دھویا۔ دونوں کا دو سال کا بچہ بھی اس وقت گھر میں ہی تھا۔

news18

روس کی پولیس نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں قتل کا کیس درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ وہیں اخبار کومسو مولسکیایا راوڈا کے مطابق ریپر کی باڈی سے ڈرگس نہیں ملے ہیں۔  اینڈی ( Andy Cartwright) کی لاش کے پاس سرنج ملی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران انہیں ڈرگس کی لت لگ گئی تھی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرینہ کی ماں نے اس میں ان کی مدد کی۔ حالانکہ مرینہ کی وکیل نے اس بات کی تردید کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے واشنگ مشین میں باڈی کے حصوں کو دھونے کو بھی غلط جانکاری بتایا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 31, 2020 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading