’فیک MMS لیک ہونے سے جھیلنے پڑے رشتہ داروں کے طعنے‘۔’کریمنل جسٹس‘ اداکارہ نے کیا انکشاف
’فیک MMS لیک ہونے سے جھیلنے پڑے رشتہ داروں کے طعنے‘۔’کریمنل جسٹس‘ اداکارہ نے کیا انکشاف
فلم کی شوٹنگ سے کچھ بیڈروم سین لیک ہوگئے اور بعد میں وہ میرے نام سے ایم ایم ایس اسکینڈل بن گئے تھے۔ اس کے بعد مجھے کام نہیں ملا، اس کلپ کی وجہ سے کرئیر ڈاون ہوگیا تھا۔
سوپر ہٹ ویب سیریز کریمنل جسٹس میں نظر آئی اداکارہ سواستیکا مکھرجی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کلا‘ کے پروموشن میں لگی ہوئی ہیں۔ اس درمیان اداکارہ نے اپنے کرئیر کے شروعاتی دور کو یاد کرتے ہوئے کئی حیرت انگیز انکشاف کیے ہیں۔ اداکارہ کے مطابق ایک فیک ایم ایم ایس لیک ہونے سے ان کے کرئیر کو بہت نقصان پہنچا تھا۔
MMS اسکینڈل سے میرا کرئیر ہوا خراب سواستیکا مکھرجی نے بتایا کہ، ایک فلم میں شرابی مدر کا رول نبھانے کی وجہ سے ان کے کلپ ایم ایم ایس بتاکر وائرل کیے گئے تھے جس سے ان کے کرئیر کو جھٹکا لگا تھا۔ یہاں تک کہ رشتہ داروں نے اسے سچ مان لیا تھا اور والدین کے پاس شکایتیں اور طعنوں بھرے فون آتے تھے۔
فلموں کے رومانٹک سین ایم ایم ایس بتاکر کیے گئے وائرل ایک انٹرویو میں سواستیکا نے بتایا کہ، اس دور میں سوشل میڈیا اتنا جارحانہ نہیں تھا، پھر بھی خاندان کے لوگ اور پڑوسی انہیں لگاتار جج کرتے تھے۔ ’مجھے یاد ہے کہ میں نے ’ٹیک ون‘ نام کی ایک فلم کی تھی جو ایک ایسی عورت کے بارے میں تھی جو سنگل مدر ہے، اس میں کچھ رومانٹک سین بھی تھے۔ اس فلم کی شوٹنگ سے کچھ بیڈروم سین لیک ہوگئے اور بعد میں وہ میرے نام سے ایم ایم ایس اسکینڈل بن گئے تھے۔ اس کے بعد مجھے کام نہیں ملا، اس کلپ کی وجہ سے کرئیر ڈاون ہوگیا تھا۔ لوگوں نے میرے رول کو ہی میری زندگی بناکر وائرل کردیا تھا۔‘
ماں نے دی تھی یہ دھمکی! سواستیکا نے بتایا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر رشتہ داروں کے طعنوں نے میری ماں کو غصے سے پاگل کردیا تھا، انہوں نے کہا، تم ایسی فلمیں کیوں نہیں کرسکتی جو یو سرٹیفکیٹ کے ساتھ آتی ہیں؟ بس بچوں کے لیے کام کیجیے، بچوں کی فلمیں کرو، تمہیں شرابیوں کے رول کیوں کرنے ہیں؟‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔