مدھیہ پردیش کے ودیشا کے رہنے والے پروفیسر سنجیو شری واستو (ڈبو انکل) اپنے ڈانس سے مشہور ہو گئے ہیں۔اپنے قریبی رشتہ دار کی شادی میں گووندا کے ایک گانے پر کئے گئے ان کے ڈانس کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سلمان خان ،گووندا ،،مادھوری دکشت سمیت بالی ووڈ کئی کئی ستاروں نے ان سے ملاقات کی۔خود کو گووندا کا بڑا فین بتانے والے ڈبو انکل نے حال ہی میں اپنے ڈانس کا ایک اور ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔جس میں وہ ریتک روشن کے ایک گانے پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سنجیو عرف ڈبو انکل نے سال 2000 میں رلیز ہوئی ریتک روشن کی فلم "کہو نہ پیار ہے" کے گانے "ایک پل کا جینا " پر ڈانس کیا۔اس ڈانس کا ویڈیو ریکارڈ کر کے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
— Sanjeev Shrivastava (@DabbutheDancer) July 3, 2018
بتادیں کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بعد سنجیو شری واستو نے گووندا سے ملاقات کی تھی۔گزشتہ مہینے ہوئی اس ملاقات کے بعد انہوں نےکہا تھا کہ گووندا سے ملاقات کر کے میرا خواب مکمل ہوگیا۔انہوں نے آگے بتایا کہ میں گووندا کا بہت بڑا فین ہون اور میراشروعات سے ہی کواب تھا کہ میں گووندا کے ساتھ اسٹیج شیئر کروں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔