اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ، کے وشواناتھ کا دیہانت، 92 سال کی عمر میں لی آخری سانس

    دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ، کے وشواناتھ کا دیہانت، 92 سال کی عمر میں لی آخری سانس

    دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ، کے وشواناتھ کا دیہانت، 92 سال کی عمر میں لی آخری سانس

    کے وشواناتھ کو آندھرا پردیش کا ریاستی رگھوپتی وینکیا ایوارڈ اور آرٹ کے میدان میں ان کی شراکت کے لیے شہری اعزاز کا عہدہ بھی ملا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      تلگو فلم انڈسٹری کے قدآور ڈائریکٹروں میں سے ایک ، کے وشواناتھ کا جمعرات کی رات کو دیہانت ہوگیا ہے۔ کے وشواناتھ عمر سے متعلق گمبھیر بیماری سے متاثر تھے۔ انہوں نے 92 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ کے وشواناتھ کو سال 2017 میں ہندوستانی سینما کے سب سے اعلیٰ ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔ کے وشواناتھ کو  ’کلا تپسوی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ انہیں پانچ قومی فلم ایوارڈ، ساتھ ہی ریاستی نندی ایوارڈ، 10 فلم فیئر ایوارڈ ساوتھ اور ہندی میں ایک فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

      سال 1992 میں، کے وشواناتھ کو آندھرا پردیش کا ریاستی رگھوپتی وینکیا ایوارڈ اور آرٹ کے میدان میں ان کی شراکت کے لیے شہری اعزاز کا عہدہ بھی ملا۔ کے وشواناتھ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک آڈیو گرافر کے طور پر کیا تھا  اور 60 سال کے عرصے میں انہوں نے پرفارمنس آرٹس، ویژول آرٹس اور جمالیات پر مبنی فلموں سمیت مختلف انواع میں 53 فیچر فلموں کی ہدایت کاری کی۔

      ایک ڈائریکٹر کے طور پر کے وشواناتھ کی پہلی فلم 1965 میں ایکٹر اکینینی ناگیشور راو کی ایکٹنگ سے سجی ’گوورم‘ تھی۔ ان کی سب سے بڑی فلموں میں شنکر بھرنم، سواتھی نوتھیم، ساگر سنگمم اور سونیہ کرشی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر کی آخری فلم سال 2010 میں آئی سوبھاپردم تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کالی سندرم را، نرسمہا نائیڈو، ٹیگور اور مسٹر پرفیکٹ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں ایکٹنگ بھی کی۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      کے وشواناتھ کو اپنے کاموں کے لیے بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی۔ کے وشواناتھ کی فلموگرافی  لبرل آرٹس کے ذریعے، ذات پات، رنگ، معذوری، صنفی امتیاز، بد سلوکی، شراب نوشی اور سماجی و اقتصادی چیلنجوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ آج وہ عظیم ہدایت کار ہمارے درمیان نہیں رہے، لیکن کے وشواناتھ کی سنیما کی دنیا میں اہم شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: