اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹینا دتہ سے نزدیکیوں کے درمیان شالین بھنوٹ کی سابق اہلیہ نے دیا بڑا بیان،’میں چاہتی ہوں ان کا بھی گھر بسے۔۔۔ ان کے بھی بچے ہوں‘

     ٹینا دتہ سے نزدیکیوں کے درمیان شالین بھنوٹ کی سابق اہلیہ نے دیا بڑا بیان،’میں چاہتی ہوں ان کا بھی گھر بسے۔۔۔ ان کے بھی بچے ہوں‘

    ٹینا دتہ سے نزدیکیوں کے درمیان شالین بھنوٹ کی سابق اہلیہ نے دیا بڑا بیان،’میں چاہتی ہوں ان کا بھی گھر بسے۔۔۔ ان کے بھی بچے ہوں‘

    جب دلجیت کور سے پوچھا گیا کہ دونوں کے ریلیشن شپ کو لوگ فیک بتارہے ہیں۔ آپ اسے کس طرح دیکھتی ہیں تو اس کے جواب میں وہ کہتی ہیں، ’میں تو بگ باس نہیں دیکھ رہی ہوں، تو مجھے پتہ نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ریالیٹی شو بگ باس کے گھر میں اکثر کھلاڑیوں کی جوڑیاں بنتی اور بگڑتی رہتی ہیں۔ اسی طرح بگ باس 16 میں شالین بھنوٹ اور ٹینا دتہ لو افیئر کو لے کر سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ شو میں گزشتہ کچھ عرصے سے شالین اور ٹینا کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں صاف نظرآرہی ہیں۔ اب شاین بھنوٹ کی لو لائف پر سابقہ بیوی دلجیت کور نے اپنا ری ایکشن دیا ہے۔

      چاہتی ہوں کہ شالین کا بھی بس جائے گھر
      پنک ولا کے ساتھ انٹرویو کے دوران دلجیت کور نے کہا، ’میں ابھی دبئی ہو کر آئی ہوں، یہاں پر میرا خوبصورت گھر ہے اور یہی چیز میں شالین کے امید کرتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ شالین کا بھی گھر بسے۔ ان کے بھی بچے ہوں۔ زیڈن میرے ساتھ رہتا ہے، تو انہوں نے زیڈن کو کچھ ٹائم کے لیے مس کیا ہوگا۔ وہ تجربہ کرے۔ وہ نوجوان ہے۔ وہ پھر سے فادر ہووڈ کا ایکسپیرئینس لیں اور لائف انہیں پھر وہ موقع دے چاہے وہ ٹینا ہو، لیکن مجھے اس بارے میں پتہ نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں صحیح میں پیار ہوگیا ہو۔

      ریلیشن شپ کرنا ان کا حق
      دلجیت کور نے آگے کہا، شائد نہ ہوا ہو، وہ شائد ایسا گیم کے لیے سب کررہے ہوں، خیر، یہ تو وقت بتائےگا۔ لیکن چاہے وہ ٹینا ہو یا پھر کوئی بھی ہو۔ ایکس وائف کے طور پر میں چاہتی ہوں کہ وہ سیٹل ہوجائیں۔ ابھی وہ سنگل ہیں اور ریلیشن شپ کرنا ان کا حق ہے۔ وہ کسی کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔ اب ان کی زندگی میں میری کوئی جگہ نہیں ہے۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      ایک مہینے کی ہوئی بیٹی تو بپاشا بسو نے ایسے منایا جشن، شیئر کیا یہ خوبصورت ویڈیو

      یہ بھی پڑھیں:
      دونوں بیویوں پر خوب پیار لُٹاتے ہیں یوٹیوبر ارمان ملک۔۔۔ بطور ثبوت دیکھیے یہ وائرل ویڈیوز

      میں نہیں دیکھتی ہوں بگ باس
      جب دلجیت کور سے پوچھا گیا کہ دونوں کے ریلیشن شپ کو لوگ فیک بتارہے ہیں۔ آپ اسے کس طرح دیکھتی ہیں تو اس کے جواب میں وہ کہتی ہیں، ’میں تو بگ باس نہیں دیکھ رہی ہوں، تو مجھے پتہ نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ شادی کریں، ان کے بچے ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب رشتہ ٹوٹتا ہے، تو دو گھر بن جاتے ہیں۔ ایک ہی گھر کے دو ٹکڑے ہوجاتے ہیں۔ اگر دو اچھے گھر ہوں، تو بچے کو ایک نہیں، دو اچھے گھر ملنے چاہیے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: