فاطمہ ثنا شیخ کو فلم دنگل سے خوب پہچان حاصل ہوئی تھی۔ اس میں وہ عامر خان کی بیٹی کے رول میں نظر آئی تھیں۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ فلم انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بناچکی ہیں۔ فاطمہ بھلے ہی آج بالی ووڈ کی مشہور ایکٹریس ہوں، لیکن بچپن میں انہیں بہت درد جھیلنے پڑے تھے۔ فاطمہ نے بتایا تھا کہ تین سال کی عمر میں وہ جنسی استحصال کا شکار ہوئی تھیں۔
3 سال میں ہوئی تھی چھیڑچھاڑ پنک ولا سے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بے حد ہی کم عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں۔ اداکارہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’جب میں پانچ سال کی تھی تب میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ نہیں! میں تین سال کی تھی۔ تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ سیکس ازم کتنا گہرا ہے۔ یہ ایک ایسی لڑائی ہے، جسے ہم ہر روز لڑتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارا مستقبل بہتر ہوتا۔ اتنا ہی نہیں اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ کرئیر کی شروعات میں انہیں کاسٹنگ کاوچ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
بتایا انڈسٹری کا کالا سچ فاطمہ نے اس انٹرویو میں انڈسٹری کے کالے سچ سے بھی پردہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ’میں کاسٹنگ کاوچ کا بھی سامنا کر چکی ہوں۔ مجھے ایسے لوگ ملے، جنہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ سیکس کے ذریعے ہی کام پا سکتی ہیں۔ اس وجہ سے کئی مرتبہ مجھے کام سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ میری جگہ کسی اور کو لے لیا گیا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس انڈسٹری کے باہر بھی بہت سارے لوگ کئی طرح کی مشکلوں کا سامنا کرتے ہیں سیکس ازم ہر انڈسٹری میں ہے۔ فاطمہ ثنا شیخ کو آخری مرتبہ 2022 کی فلم ’تھار‘ میں دیکھا گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔