دیپیکا پڈوکون نے’ہیپی میریڈ لائف‘کے لیے دی یہ خاص صلاح، کہا-پرانی نسل کے کپلس سے لینا چاہیے سبق
دیپیکا نے’ہیپی میریڈ لائف‘کے لیے دی یہ خاص صلاح، کہا-پرانی نسل کے کپلس سے لینا چاہیے سبق
دپیکا پچھلی مرتبہ فلم پٹھان میں نظر آئی تھیں، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ کام کیا۔ یہ سال 2023 کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ رنویر سنگھ کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔ کپل اکثر ایک دوسرے پر پیار نچھاور کرتے نظر آتے ہین۔ اب دیپیکا نے نئی نسل کے کپلس کو ایک اسپیشل میریج ایڈوائز دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی کے کپلس میں صبر کی کمی ہے اور انہین پرانی جنریشن کے جوڑوں سے سبق لینا چاہیے۔
آپ کا سفر اور دوسروں کا سفر الگ ہوتا ہے دیپیکا پڈوکون نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہم سبھی فلموں سے متاثر ہو کر بڑے ہوتے ہیں یا پھر ہم اپنے آس پاس کے رشتوں اور شادیوں سے متاثر ہو کر بڑے ہوتے ہیں، لیکن میرا ماننا ہے کہ جتنی جلدی آپ یہ طئے کرلیں کہ ہم جس سفر پر ہیں یا دو لوگ جس راہ پر چل رہے ہیں، وہ کسی اور کے سفر سے بہت الگ ہوگا، اتنا ہی اچھا ہے۔‘
اداکارہ نے مزید کہا، 'میرے خیال میں صبر شاید ان اہم چیزوں میں سے ایک ہے۔ میں ایک لو گرو کی طرح بات کر رہی ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ نئی نسل میں صبر کی کمی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس سے ہم سب سیکھ سکتے ہیں۔ نہ صرف رنویر اور میں اپنے والدین سے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم جیسے مزید جوڑے ہم سے پہلے کی نسل سے سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں ہیں لیکن صبر پہلی چیز ہے۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو دپیکا پچھلی مرتبہ فلم پٹھان میں نظر آئی تھیں، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ کام کیا۔ یہ سال 2023 کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔