ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جےاین یو طلباءکی حمایت میں پہنچیں اداکارہ دیپکا پادوکون، کنہیا کمارلگا رہے تھے نعرے

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پادوکون ان دنوں اپنی فلم 'چھپاک' کے پرموشن کے لئے دہلی میں موجود ہیں۔ انہوں نے جے این یو کے طلباء کی حمایت کی ہے۔

  • Share this:
جےاین یو طلباءکی حمایت میں پہنچیں اداکارہ دیپکا پادوکون، کنہیا کمارلگا رہے تھے نعرے
جےاین یوپہنچیں دیپکا پادوکون، جےاین یو ایس یو صدرآئیشی گھوش سےکی ملاقات۔

نئی دہلی: دہلی واقع جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں دودن پہلےکیمپس میں طلباء پرہوئےحملےکےبعد کچھ بالی ووڈ ستارے ان کی حمایت میں اترے ہیں۔ ان دنوں اپنی فلم 'چھپاک' کےپرموشن کےلئےدہلی میں ہی موجود دیپکا پادوکون نے بھی جےاین یوکےطلبہ وطالبات کی حمایت کی ہے۔ ایسےمیں دیپکا پادوکون منگل شام کوجےاین یوکیمپس پہنچیں اور طلباء سےملاقات کی۔ اس دوران کنہیا کماربھی کیمپس میں طلباء وطالبات کے ساتھ موجود نظرآئے۔




اداکارہ دیپکا پادوکون کےجےاین یوکیمپس میں پہنچنےکوویڈیو بھی نیوزایجنسی اے این آئی نےجاری کیا ہے۔ اس میں نظرآرہا ہےکہ وہ طلباء کےدرمیان موجود ہیں۔ اس دوران طلباء جوش میں ہیں اور'جے بھگت سنگھ- جےبھیم' کےنعرے لگا رہےہیں۔



دیپکا پادوکون جےاین یوکیمپس میں تقریباً 10 منٹ رکیں۔ اس دوران جےاین یوطلبہ یونین کے سابق صدرکنہیاکماربھی وہاں موجود نظرآئے۔ وہ بھی طلباء کےساتھ نعرے بازی کررہے تھے۔ دیپکا پادوکون نے اس دوران حملے میں زخمی ہوئیں جےاین یوطلبہ یونین کی صدر آئیشی گھوش سے ملاقات کی۔ حالانکہ جےاین یومیں انہوں نےطلباء کوکسی بھی طرح سے خطاب نہیں کیا۔

واضح رہےکہ اس سےقبل بالی ووڈ اسٹاراجےدیوگن نےمنگل کوکہا تھا کہ تشدد کسی پریشانی کا حل نہیں ہےاورجےاین یوپرہوا حملہ بہت افسوسناک ہے۔ اداکارنےکہا کہ اتوارکو یونیورسٹی احاطےمیں جوکچھ بھی ہوا، اس کےلئےکون ذمہ دارہے۔ اس کےبارے میں انہیں واضح طورپرکوئی اطلاع نہیں ہےکیونکہ خبروں کےمطابق متضاد باتیں سامنے آرہی ہیں۔
First published: Jan 07, 2020 09:15 PM IST