உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Ukraine War: دیپیکا کی فلم ’گہرائیاں‘ کی اس ڈائریکٹر کا ہے یوکرین سے گہرا رشتہ، بتایا-جنگ کے میدان میں ڈٹی ہوئی ہیں دادی

    Dar gai کا خاندان یوکرین میں ہے۔

    Dar gai کا خاندان یوکرین میں ہے۔

    Russia Ukraine War: فلم سازی میں آنے سے پہلے ڈار گئی نے اپنی زندگی کے 22 سال یوکرین کے دارالحکومت کیف میں گزارے۔ ان کا خاندان اب بھی وہیں رہتا ہے۔ اس وقت وہ اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے پریشان ہیں کیونکہ دارالحکومت کیف میں فضائی حملوں کے سائرن مسلسل بجتے رہتے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی:اس وقت پوری دنیا کی توجہ روس اور یوکرین کی جنگ(Russia Ukraine War) پر ہے۔ کوئی نہیں چاہتا کہ جنگ ہو، پھر بھی جنگ نے دنیا کو اپنی آغوش میں لے لیا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یوکرین کے کئی شہر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ یوکرین کی فلمساز ڈار گائی (Dar Gai) ان دنوں ہندوستان میں کافی چرچا میں ہیں کیونکہ انہوں نے حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کی فلم گہرائیاں میں کام کیا تھا جہاں انہوں نے رومانٹک سین کی ہدایت کاری کی تھی۔ گہریاں کے ہٹ گانے ڈوبے کی ڈائریکشن بھی انہی کا ہے۔ اس کے علاوہ وہ 20 سے زائد فلموں کی ہدایت کاری اور اسکرپٹنگ کر چکی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Dar Gai (@molfarnist)





      فلم سازی میں آنے سے پہلے انہوں نے اپنی زندگی کے 22 سال یوکرین کے دارالحکومت کیف میں گزارے۔ ان کا خاندان اب بھی وہیں رہتا ہے۔ اس وقت وہ اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے پریشان ہیں کیونکہ دارالحکومت کیف میں فضائی حملوں کے سائرن مسلسل بجتے رہتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جب ایشوریہ رائے کے گھر کا دروازہ پیٹ پیٹ کرSalman Khanکے ہاتھوں سے آگیا تھا خون

      دادی جنگ لڑنے کو تیار
      ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین نے دارالحکومت کیو (KIVY) چھوڑنے کی کوشش کی لیکن سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے وہ وہاں سے نکلنے میں ناکام رہے۔ دارالحکومت سے 45 منٹ کی مسافت طے کر کے ان کے گاؤں تک پہنچا جا سکتا ہے۔ ان کی دادی، جن کی عمر 78 سال ہے، انہوں نے اپنا گاؤں چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر ہم یہ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تو یہ جنگ کون لڑے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مہنگا گھر اور گاڑی ہی نہیں، ان 5 مہنگی چیزوں کے بھی مالک ہیں سیف علی خان اور کرینہ کپور

      ہتھیار اٹھانے کو تیار خاندان
      ان کی ماں اور ان کا بھائی گھر کی عورتوں اور بچوں کو ڈراپ کرنے سرحد پر گئے تھے۔ اس کے بعد وہ اپنے گاؤں واپس چلا گیا کیونکہ ان کی دادی گاؤں میں اکیلی ہیں اور وہ اسے خطرے میں اور وہاں چھوڑنا نہیں چاہتیں۔ اپنے ملک کو بچانے کے لیے یہ تمام لوگ جنگ میں اترنے کے لیے بھی تیار ہیں اور ہتھیار اٹھانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ وہ 8 سے 10 گھنٹے بنکروں میں چھپے رہتے ہیں لیکن کسی قیمت پر یہاں سے نکلنے کو تیار نہیں ہے۔ خطرے کے درمیان، چاہے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: