உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب ڈپریشن سے پریشان تھیں Deepika Padukone، مدد کو آگے آئے تھے رنبیر کپور!

    جب ڈپریشن سے پریشان تھیں Deepika Padukone، مدد کو آگے آئے تھے رنبیر کپور!

    جب ڈپریشن سے پریشان تھیں Deepika Padukone، مدد کو آگے آئے تھے رنبیر کپور!

    Ranbir Kapoor Deepika Padukone love story: ایک انٹرویو میں خود دپیکا نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ رنبیر نے انہیں ڈپریشن سے لڑنے میں بہت مدد کی تھی۔ دراصل، بریک اپ کے کچھ سال بعد ہی دونوں نے اپنےھ گلے شکوے بھلا دئیے تھے اور دونوں فلموں میں بھی ساتھ کام کرنے لگے تھے اور ان کی بانڈنگ دوبارہ اچھی ہوگئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Ranbir Kapoor Deepika Padukone love story: رنبیر کپور کی حالیہ ریلیز فلم برہماستر کو لوگوں کا ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ حالانکہ، آج ہم رنبیر کی فلم برہماستر نہیں بلکہ ایکٹر کی لائف سے جڑے کچھ ایسے واقعوں کی بات کریں گے جنہوں نے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ اصل میں، رنبیر کپور ایک وقت اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ سیرئیس ریلیشن میں تھے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ان کی نزدیکیاں فلم ’بچنا ائے حسینوں‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھی تھیںَ اس فلم کی ریلیز کے بعد انہیں اکثر ساتھ ساتھ دیکھا جانے لگا تھا۔ حالانکہ، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ریلیشن کے دوران رنبیر کپور نے دیپیکا کو چیٹ کیا تھا۔ دیپیکا کے قریبیوں نے اداکارہ کو اس بارے میں بتایا بھی تھا۔

      حالانکہ دیپیکا نے رنبیر کو ایک اور موقع دینے کی ٹھانی تھی۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو رنبیر دوسرا موقع ملنے کے بعد بھی نہیں بدلے اور دیپیکا کو چیٹ کرتے رہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خود دیپیکا نے ایک بار رنبیر کپور کو انہیں چیٹ کرتے ہوئے رنگوں ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔

      کہتے ہیں کہ اس واقعہ کا دیپیکا پر بہت برا اثر پڑا تھا۔ ایک جانب جہاں دیپیکا کا رنبیر سے بریک اپ ہوگیا تھا وہیں، اداکارہ ڈپریشن میں بھی چلی گئی تھیں۔ دیپیکا کئی مواقع پر ڈپریشن سے جڑے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرچکی ہیں۔ بہرحال، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو دپیکا کو ڈپریشن کے دوران سب سے زیادہ مدد رنبیر سے ہی ملی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      چھت پر گربا کرتے ہوئے پائل روہتگی نے شیئر کیا ویڈیو، یوزرس نے’اُڑن پری‘ کہہ کر اڑایا مذاق

      یہ بھی پڑھیں:
      سلمان خان نے فری میں کیGodFather، میگااسٹار چرنجوی نے کہا-’بھائی جان کو سیلوٹ ہے‘

      ایک انٹرویو میں خود دپیکا نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ رنبیر نے انہیں ڈپریشن سے لڑنے میں بہت مدد کی تھی۔ دراصل، بریک اپ کے کچھ سال بعد ہی دونوں نے اپنےھ گلے شکوے بھلا دئیے تھے اور دونوں فلموں میں بھی ساتھ کام کرنے لگے تھے اور ان کی بانڈنگ دوبارہ اچھی ہوگئی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رُخ خان کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ وہیں اداکارہ ایک دیگر فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ریتیک روشن اہم رول ادا کرتے نظر آئیں جب کہ دیپیکا پڈوکون اُن کی ہیروئین بنیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: