உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جے این یو تشدد: دیپکا پادوکون پر یوٹرن لے سکتے ہیں برانڈ، ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہورہا ہے #دیپکا_ہٹاؤ_Lux_بچاؤ

    دیپکا پاڈوکون۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    دیپکا پاڈوکون۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    دیپکا پادوکون (Deepika Padukone) کی نیٹ ورتھ 103 کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے اور وہ کل 23 برانڈس کا پرموشن کرتی ہیں۔

    • Share this:
    بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پادوکون کے جے این یو جانے کے بعد سے ہی کچھ لوگ ان کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں۔ ایسے میں اب خبر آرہی ہےکہ جے این یو طلباء کو حمایت دینے پہنچیں دیپکا پادوکون کو اب کئی برانڈ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ قدم ان کے کئی برانڈ پرموشن کو متاثر کرسکتا ہے۔ وہیں دوسری طرف ٹوئٹر پرجہاں پہلے دیپکا پادوکون کی آنے والی فلم 'چھپاک' کی مخالفت کی گئی تو اب #دیپکاـ ہٹاؤـ Lux_ بچاؤ ٹرینڈ کررہا ہے۔

    اس رپورٹ میں کوکا کولا اور ایمیزون وغیرہ کو رپریزنٹ کرنے والی آئی پی جی میڈیا برانڈس میں چیف ایگزیکٹیو ششی سنہا نے کہا، 'عام طور پر، برانڈ کاف محفوظ رہنے اور کسی بھی طرح کے تنازعہ سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں'۔ واضح رہے کہ دیپکا پادوکون کے جے این یو جانے کے بعد سے ہی ان کی فلم 'چھپاک' کی مخالف کی گئی۔ وہیں 'دی پرنٹ' کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اسکل انڈیا مہم کے ایک ویڈیو کو، جس میں دیپکا پادوکون نظر آتی ہیں، اسے فوراً ہٹا دیا گیا ہے۔ وہیں نام نہ بتانے کی شرط پر ایک میڈیا بائنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو نے اکنامکس ٹائمس کی رپورٹ میں کہا ہے، 'ہمیں ایک برانڈ نے دیپکا پادوکون کے اشتہار کو دو ہفتوں کے لئے فوراً روکنے کے لئے کہا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ تنازعہ دو ہفتے میں تھم جائے گا۔



    وہیں ایک سیلیبرٹی منیجمنٹ کمپنی کے ہیڈ نے اس رپورٹ میں کہا، 'ہم ہمارے سیلیبرٹی کلائنٹس کو سیاسی موضوعات پر بولنے کے فائدے اور نقصان کے بارے میں اچھے سے بتاتے ہیں۔ حالانکہ یہ پوری طرح ان کی ذاتی پسند ہے۔


    اس درمیان ٹوئٹر پر #دیپکا_ہٹاؤ_Lux_بچاؤ ٹرینڈ کررہا ہے، جس کی مخالفت اور حمایت میں کئی لوگ ٹوئٹ کررہے ہیں۔










    واضح رہے کہ دیپکا پادوکون کی نیٹ ورتھ 103 کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے اور وہ کل 23 برانڈس کا پرموشن کرتی ہیں، جن میں برٹینیا گڈ ڈے، تنشک، وستارا، ایئر لائنس، ایکسس بینک، لکس جیسے برانڈ شامل ہیں۔


     
    First published: