ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نہیں سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی تھیں دیپکا پادوکون، اس وجہ سے کیا تھا انکار...

کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان سے پہلے دیپکا پادوکون کو سلمان خان (Salman Khan) کے ساتھ فلم کرنے کا آفر ملا تھا۔

  • Share this:
شاہ رخ خان نہیں سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی تھیں دیپکا پادوکون، اس وجہ سے کیا تھا انکار...
شاہ رخ خان نہیں سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی تھیں دیپکا پادوکون

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پادوکون (Deepika Padukone) نے اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنا لی ہے۔ ان کا شمار بالی ووڈ کی ان نامور اداکارہ میں ہوتا ہے، جو اپنے دم پر کسی بھی فلم کو ہٹ کرانے کا دم رکھتی ہیں۔ دیپکا پادوکون نے شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم (Om Shanti Om)‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم سال 2007 میں آئی تھی اور باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔ فلم نے ان دنوں تقریباً 80 کروڑ روپئے کی کمائی کی تھی۔ اوم شانتی اوم میں دیپکا پادوکون کی اداکاری کی جم کر تعریف ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے پاس ایک ایک کرکے پروجیکٹس کا ڈھیر لگا گیا۔


تاہم، کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان سے پہلے دیپکا پادوکون کو سلمان خان (Salman Khan) کے ساتھ فلم کرنے کا آفر ملا تھا۔ اگر یہ فلم بنتی ہے تو دیپکا پادوکون شاہ رخ خان کے ساتھ نہیں بلکہ سلمان خان کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرتیں۔ اداکارہ نے نیوز ایجنسی بھاشا کو دیئے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان سے پہلے انہیں سلمان خان کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔


شاہ رخ خان سے پہلے دیپکا پادوکون کو سلمان خان  کے ساتھ فلم کرنے کا آفر ملا تھا۔ اگر یہ فلم بنتی ہے۔
شاہ رخ خان سے پہلے دیپکا پادوکون کو سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کا آفر ملا تھا۔ اگر یہ فلم بنتی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ انہیں جب سلمان خان کے ساتھ فلم آفر ہوئی تب وہ کیمرے کے سامنے آنے کے لئے تیار نہیں تھیں، جس کے سبب انہیں سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لئے منع کرنا پڑا اور وہ ان کے ساتھ فلم نہیں کرپائیں، لیکن اس آفر کے لئے وہ آج بھی ان کا شکر گزار ہوں۔

اس کے بعد ابھی تک اداکارہ کسی بھی فلم میں سلمان خان کے ساتھ نظر نہیں آئی ہیں، لیکن انہوں نے سلمان خان کی فلم میں اور مسیج کھنہ میں کیمیو ضرور کیا تھا۔ اس فلم میں دیپکا پادوکون کا رول کافی چھوٹا سا تھا۔ فلم میں سلمان خان، کرینہ کپور اور سہیل خان اہم کردار میں تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کرسکی تھی۔
First published: Jun 14, 2020 12:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading