شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ’بے شرم رنگ‘ پر میوزک کاپی کا الزام، ٹوئٹر یوزرس اٹھارہے ہیں سوال

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ’بے شرم رنگ‘ پر میوزک کاپی کا الزام، ٹوئٹر یوزرس اٹھارہے ہیں سوال

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ’بے شرم رنگ‘ پر میوزک کاپی کا الزام، ٹوئٹر یوزرس اٹھارہے ہیں سوال

ٹوئٹر پر ایک اور یوزر نے لکھا، بے شرم رنگ کا بیک گراونڈ میوزک مکیبا سے کاپی کیا گیا ہے۔ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا، جب میں نے بے شرم رنگ سنا تو ایسا مجھے بھی لگا کہ اس بیٹ کو میں نے کہیں سنا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا پہلا گانا بے شرم رنگ ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس گانے کو دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان پر فلمایا گیا ہے، جس میں دونوں کی کیمسٹری لوگوں کو بہت پسند آرہی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کچھ یوزرس اس گانے کو ٹرول بھی کررہے ہیں۔ ویسے کئی وجوہات سے اس سانگ کو ٹرول کیا جارہا ہے، لیکن ایک وجہ ایسی ہے، جس نے سبھی کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا ہے۔


    ’میکبا‘ سے چوری کیا ’بے شرم رنگ‘ کا میوزک؟
    کچھ ٹوئٹر یوزرس کا کہنا ہے کہ بے شرم رنگ ریتیک روشن اور وانی کپور کے گانے گھنگرو سے متاثر ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ اس میں ریس2 کے ویزولس کو کاپی کیا گیا ہے۔ وہیں کچھ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ بے شرم رنگ کا میوزک مکیبا گانے سے کاپی کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹوئٹر یوزرس نے ثبوت بھی شیئر کردیا ہے۔




    یہ بھی پڑھیں:
    وہائٹ تھیم پر ڈیکوریٹ کیا گیا ہے نیا شرما کا لگژری فلیٹ، دیکھیے خوبصورت تصویریں

    یہ بھی پڑھیں:
    بہت خوبصورت ہے نوازالدین صدیقی کی بیٹی شورہ، پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے آئیں نظر

    یوزرس نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ثبوت
    ٹوئٹر پر ایک اور یوزر نے لکھا، بے شرم رنگ کا بیک گراونڈ میوزک مکیبا سے کاپی کیا گیا ہے۔ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا، جب میں نے بے شرم رنگ سنا تو ایسا مجھے بھی لگا کہ اس بیٹ کو میں نے کہیں سنا ہے۔ مجھے یہ پتہ لگانے میں تھوڑا ٹائم لگا کہ یہ تو میں نے مکیبا میں سنا ہے۔ اس طرح کئی یوزرس اس گانے پر میوزک چوری کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔ معلوم ہو کہ بے شرم رنگ کا میوزک وشال ددلانی اور شیکھر رضوانی نے مل کر تیار کیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: