ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر! دیپیکا پڈوکون ہوئیں کارونا پازیٹیو ، اداکارہ کے ماں باپ اور بہن بھی متاثر

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ اداکارہ اس وقت بنگلورو میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہ رہی ہیں

  • Share this:
بڑی خبر! دیپیکا پڈوکون ہوئیں کارونا پازیٹیو ، اداکارہ کے ماں باپ اور بہن بھی متاثر
بڑی خبر! دیپیکا پڈوکون ہوئیں کارونا پازیٹیو ، اداکارہ کے ماں باپ اور بہن بھی متاثر ۔ تصویر : Instagram/deepikapadukone

نئی دہلی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ اداکارہ اس وقت بنگلورو میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے دیپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون ، ماں اور بہن انیشا کی کورونا کی جانچ پورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔ ابھی دیپیکا کی صحت سے وابستہ جانکاری آنی باقی ہے ۔


میڈیا رپورٹس کی مانیں تو گزشتہ ماہ دیپیکا اور ان کے اداکار شوہر رنویر سنگھ کو ممبئی ہوائی اڈے پر روکا گیا تھا ۔ یہ جوڑا بنگلورو کیلئے فلائٹ لینے جارہا تھا ۔ تاکہ وہاں کنبہ کے ساتھ کچھ وقت گزار سکے ۔ پرکاش پڈوکون بنگلورو کے ایک اسپتال میں علاج کروا رہے ہیں اور بیماری سے شفایاب ہورہے ہیں ۔ ایسی امید ہے کہ وہ اس ہفتہ کے آخر تک اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے ۔


پرکاش پڈوکون کے قریبی دوست نے بتایا کہ تقریبا 10 دن پہلے پرکاش ، ان کی اہلیہ اور دوسری بیٹی ( انیشا) میں کورونا کی علامتیں نظر آئی تھیں ۔ ٹیسٹ کرانے پر نتیجہ پازیٹیو آیا ۔ وہ اب ٹھیک ہیں ۔ ان کے سبھی پیرامیٹر ٹھیک ہیں ۔ ان کی اہلیہ اور بیٹی گھر پر ہیں اور انہیں بھی اگلے دو تین دنوں میں اسپتال سے چھٹی مل جائے گی ۔


دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مینٹل ہلتھ سے وابستہ کئی ہیلپ لائن پوسٹ کی تھیں اور انہوں نے لکھا تھا : جیسا کہ ہم میں سے لاکھوں ( میں اور میرا کنبہ بھی شامل ہے ) ایک دوسرے سے دور رہنے کی کوشش کررہے ہیں ، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس بحران میں ہماری ذہنی صحت بھی اتنی ہی ضروری ہے ! یاد رکھیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں ۔ ہم سبھی اس میں شامل ہیں اور سب سے ضروری بات کہ امید قائم ہے ۔

Instagram/deepikapadukone


خیال رہے کہ مہاراشٹر میں 15 دنوں کیلئے لاک ڈاون کا اعلان ہونے کے بعد اداکارہ اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ بنگلورو کیلئے روانہ ہوگئی تھیں ۔ وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو اس وقت اداکارہ کے پاس کئی شاندار فلمیں ہیں ۔ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ کبیر خان کی فلم 83 میں نظر آئیں گی ۔ رنویر نے انڈین کرکٹ کے لیجنڈ کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیپیکا ان کی اہلیہ رومی کے کردار میں نظر آئیں گی ۔ وہ فلم پٹھا ن، فائٹر ، مہابھارت اور دی انٹڑن کے ہندی ری میک کا بھی حصہ ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 04, 2021 09:19 PM IST