بگ باس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا ایسا ، یہ پانچ کنٹیسٹنٹ کریں گے یہ کام
بگ باس 13 کے ایپی سوڈ ویک اینڈ کا وار میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نظر آنے والی ہیں ۔ وہ تیزاب حملہ متاثرہ لکشمی اگروال کے ساتھ شو میں پہنچ کر اپنی فلم چھپاک کی تشہیر کرتی نظر آئیں گی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2020 11:09 PM IST

تیرہ سال پہلے بگ باس کی اس کنٹیسٹنٹ کے ساتھ بند کمرے میں ہوا تھا ایسا ، آج بھی کانپ جاتی ہے روح
بگ باس 13 کے گھر سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ بگ باس کے گھر میں کچھ ایسا ہونے والا ہے ، جو اس کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو ریلیز ہونے والے بگ باس 13 کے ایپی سوڈ ویک اینڈ کا وار میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نظر آنے والی ہیں ۔ وہ تیزاب حملہ متاثرہ لکشمی اگروال کے ساتھ شو میں پہنچ کر اپنی فلم چھپاک کی تشہیر کرتی نظر آئیں گی اور اس کے بعد ہی بگ باس میں پہلی مرتبہ کچھ نیا ہوگا ۔
دراصل سامنے آئیں رپوٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون بگ باس 13 کے گھر میں پہنچیں گی ۔ یہاں وہ پہلے سلمان خان کے ساتھ ہنسی مزاح کریں گی اور اس کے بعد وہ گھر کے اندر داخل ہوں گی ۔
گھر کے اندر پہنچ کر دیپیکا پڈوکون سبھی کنٹیسٹنٹ کو ایک ٹاسک دیں گی ۔ اس ٹاسک میں جو بھی کنٹیسٹنٹ جیتیں گے ، ان کو وہ اپنے ساتھ گھر کے باہر لے کر جائیں گی ۔ ان سبھی کے ساتھ وہ کھلی جیپ میں سیر و تفریح کریں گی ۔ ایسا بگ باس میں اب تک کبھی نہیں ہوا ہے کہ فائنل سے پہلے ایک ساتھ کئی کنٹیسٹنٹ نے گھر کے باہر نکل کر سیر و تفریح کی ہو ۔
دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پانچ فاتح کنٹیسٹنٹ کھلی جیپ میں سیر و تفریح کرنے والے ہیں ، جن میں وشال آدتیہ سنگھ ، مدھوریما تلی ، آرتی سنگھ ، شہناز گل اور شیفالی زریوالا شامل ہیں ۔ ان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہے ۔