شاہ رخ خان نے کورونا سے لڑائی میں اب دہلی کو دیا تعاون، وزیر صحت ستیندر جین نے کہا- ’شکریہ’
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ایسا کام کیا ہے، جس نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ دراصل، اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان نے دہلی کو 500 remdesivir انجیکشن ڈونیٹ کئے تھے، جس سے ریاست کو کورونا سے لڑنے میں بڑی طاقت ملی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 11, 2020 02:40 PM IST

شاہ رخ خان نے کورونا سے لڑائی میں اب دہلی کو دیا تعاون، وزیر صحت ستیندر جین نے کہا- ’شکریہ’
ممبئی: کورونا بحران میں بالی ووڈ کے کئی ستارے ملک کی مدد کے لئے آگے آئے۔ اکشے کمار (Akshay Kumar) سے لے کر سونو سود (Sonu Sood) تک، کئی ستاروں نے کورونا وائرس جیسے خطرناک انفیکشن کے درمیان ملک کی اقتصادی اور دیگر طریقوں سے مدد کی۔ سونو سوچ نے ملک کے الگ الگ حصوں میں پھنسے مہاجر مزدورونں کو ان کے گھر تک پہنچانے سے لے کر غریب ضرورتمندوں کی ہر طرح سے مدد کی۔ کورونا بحران میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے بھی ملک کو مدد پہنچائی۔ انہوں نے کوارنٹائن سینٹر بنانے کے لئے بی ایم سی کو جہاں اپنا دفتر دے دیا تو وہیں مالی مدد بھی ممبئی اور ملک کو پہنچائی۔
اور اب شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے ایک بار پھر ایسا کام کیا ہے، جس نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ دراصل، اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان نے دہلی کو 500 remdesivir انجیکشن ڈونیٹ کئے تھے، جس سے ریاست کو کورونا سے لڑنے میں بڑی طاقت ملی۔ اس کی اطلاع دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے دی ہے۔ ستیندر جین نے بتایا، دہلی میں بڑھتے کورونا کے معاملوں کے درمیان بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے 500 remdesivir انجیکشن ڈونیٹ کرکے دہلی کی بڑی مدد کی ہے۔
We are extremely thankful to Sh. @iamsrk and @MeerFoundation for donating 500 Remdesivir injections at a time when it was needed the most.
we are much obliged for the support extended by you during the time of crisis.
— Satyendar Jain (@SatyendarJain) December 10, 2020
ستیندر جین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے- ’ہم شاہ رخ خان اور میر فاونڈیشن کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں دہلی کو 500 remdesivir انجیکشن ڈونیٹ کئے، جب دہلی کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اس ضرورت کے وقت میں آپ کی مدد کے لئے ہم آپ کے دل سے شکر گزار ہیں’۔ حالانکہ، یہ پہلی بار بار نہیں ہے، جب شاہ رخ خان نے دہلی کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیار دکھایا ہے۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا یہ ٹوئٹ اب وائرل ہو رہا ہے۔ ستیندر جین کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد ان کے مداح ان کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے اس نیک کام کو دیکھ کر کوئی انہیں مسیحا بتا رہا ہے تو کوئی ان کا مداح ہونے پر فخر ہونے کی بات کہہ رہا ہے۔