உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کو دھمکی میں لارنس بشنوئی کا ہاتھ؟ دہلی پولیس کے سامنے گینگسٹر نے کیا کہا

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان Salman khan اور ان کے والد سلیم خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے میں شک کی سوئی گینگسٹر لارنس بشنوئی Lawrence Bishnoi پر اٹکی ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے اداکار سلمان خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے سلسلے میں تحقیقات تیز کر دی ہے اور پیر کو جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اگر دہلی پولیس کی بات مانی جائے تو لارنس بشنوئی نے کہا کہ اس معاملے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور وہ نہیں جانتا کہ یہ خط کس نے جاری کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان Salman khan اور ان کے والد سلیم خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے میں شک کی سوئی گینگسٹر لارنس بشنوئی Lawrence Bishnoi پر اٹکی ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے اداکار سلمان خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے سلسلے میں تحقیقات تیز کر دی ہے اور پیر کو جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اگر دہلی پولیس کی بات مانی جائے تو لارنس بشنوئی نے کہا کہ اس معاملے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور وہ نہیں جانتا کہ یہ خط کس نے جاری کیا ہے۔

    دہلی پولیس نے اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کے سلسلے میں جانچ تیز کردی ہے اور پیر کو جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کی۔ دہلی پولیس کی مانیں تو لارنس بشنوئی نے کہا کہ اس معاملے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور اسے نہیں معلوم کہ وہ خط کس نے جاری کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے شوہر سلیم خان کو ملے دھمکی آمیز خط کے معاملے میں شک کی سوئی گینگسٹر لارنس بشنوئی پر جاکر ٹک گئی ہے۔ دہلی پولیس نے اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کے سلسلے میں جانچ تیز کردی ہے اور پیر کے روز جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کی۔ دہلی پولیس کی مانیں تو لارنس بشنوئی نے کہا کہ اس معاملے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور اسے نہیں معلوم کہ وہ خط کس نے جاری کیا۔

      دراصل، ممبئی پولیس نے پیر کے روز بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کا بیان درج کیا، جنہیں ایک دن پہلے خط کے ذریعہ سے دھمکی ملی تھی کہ والد-بیٹے کی جوڑی کا حشر بھی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا جیسا ہوگا۔ ایک افسر نے بتایا تھا کہ باندرہ واقع سلمان خان کے گھر کا دورہ کرنے اور گھر کے چاروں طرف سیکورٹی بڑھانے کے بعد پولیس اداکار کا بیان درج نہیں کرسکی کیونکہ وہ دستیاب نہیں تھے۔

      پولیس سیشن نے بتایا کہ خط میں کہا گیا ہے ’سلیم خان، سلمان خان بہت جلدی تمہارا حشر موسے والا جیسا ہوگا جی بی ایل بی‘۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ ’جی بی‘ اور ’ایل بی‘۔ اہم ملزم گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کا ذکر کرتے ہیں۔ حالانکہ، پولیس نے اس پہلو پر کوئی بیان نہیں دیا۔ واضح رہے کہ کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی گزشتہ ماہ پنجاب کے مانسا ضلع میں نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔

      مقامی پولیس کے مطابق، لارنس بشنوئی گروہ قتل میں شامل ہوسکتا تھا، مگر اب خود اس نے کسی طرح کا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔ ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے کہا کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ذریعہ موصول دھمکی آمیزخط کو ‘سنجیدگی‘ سے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا جلد بازی ہوگی کہ کیا خط فرضی ہے اور ساتھ ہی ہم لارنس بشنوئی گروہ (شامل ہونے) کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ہیں۔

      ایک افسر نے کہا کہ پولیس نے سلیم خان اور ان کے دو باڈی گارڈ کا بیان درج کیا، لیکن وہ سلمان خان کا بیان درج نہیں کرسکی، کیونکہ وہ دستیاب نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کرنے والوں نے اس شخص کی پہچان کرنے کے لئے علاقے کے 200 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج جمع کئے ہیں، جس نے اتوار کو باندرہ بینڈ اسٹینڈ میں اس بینچ پر دھمکی آمیز خط جمع کئے ہیں، جس نے اتوار کو باندرہ بینڈ اسٹینڈ میں اس بینچ پر دھمکی آمیز خط رکھا، جس پر صبح کی سیر کے بعد سلیم خان بیٹھے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: