உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں کل نہیں ہوگا کامیڈین Munawar Farooqui کا شو، پولیس نے رد کی اجازت

    منور فاروقی (Munawar Faruqui)

    منور فاروقی (Munawar Faruqui)

    Comedian Munawar Farooqui: منور فاروقی کا پروگرام 28 اگست کو دہلی کے کیدارناتھ ساہنی آوڈیٹوریم میں ہونا تھا۔ حالانکہ پروگرام سے پہلے ہی احتجاج شروع ہو گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی. دہلی پولیس نے کل یعنی اتوار 28 اگست کو ہونے والے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی  Munawar Farooqui  کے شو کی اجازت رد  کر دی ہے۔ دراصل دہلی پولیس کی لائسنسنگ یونٹ نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب ہندو سینا نے ایم سی ڈی کمشنر اور دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر منور فاروقی کے پروگرام کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

      منور فاروقی کا پروگرام 28 اگست کو دہلی کے کیدارناتھ ساہنی آوڈیٹوریم میں ہونا تھا۔ حالانکہ پروگرام سے پہلے ہی احتجاج شروع ہو گیا۔ فاروقی پر ہندوؤں کے عقیدے کے خلاف بیان بازی کرنے کا الزام ہے اور ہندو سینا اس کے لیے ان کی مخالفت کر رہی ہے۔

      ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے منور  فاروقی کے شو کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم سی ڈی کمشنر اور دہلی پولیس کمشنر کو لکھے ایک خط میں لکھا، ’’ہندو مخالف منور فاروقی مسلسل ہندو دیوتاؤں اور سناتن دھرم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرتے ہیں۔ ان کے متنازعہ تبصرے  کی وجہ سے ان کے خلاف کئی ریاستوں میں مقدمات درج ہیں۔ ریاستوں میں امن و امان کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے پروگرام کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

      اس سے قبل بنگلور اور ممبئی میں بھی پولیس نے منور فاروقی کے پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ہندو تنظیموں نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ منور فاروقی نے اپنے پروگراموں میں بھگوان رام اور دیوی سیتا کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرکے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ فاروقی کو نومبر 2021 میں اسی بنیاد پر شہر میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: