உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیکلین فرنانڈیز کے جواب سے دہلی پولیس ناخوش، پھر ہوگا سوالوں کا سامنا، کل نورا فتیحی کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا

    جیکلین فرنانڈیز کے جواب سے دہلی پولیس ناخوش، پھر ہوگا سوالوں کا سامنا

    جیکلین فرنانڈیز کے جواب سے دہلی پولیس ناخوش، پھر ہوگا سوالوں کا سامنا

    مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں بدھ کو فلم اداکارہ جیکلین فرنانڈیز دہلی واقع EOW دفتر میں پیش ہوئیں۔ EOW کے افسر جیکلین فرنانڈیز کے جواب سے مطمئن نہیں ہے۔ دہلی پولیس جیکلین فرنانڈیز سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں بدھ کو فلم اداکارہ جیکلین فرنانڈیز دہلی واقع EOW دفتر میں پیش ہوئیں۔ EOW کے افسر جیکلین فرنانڈیز کے جواب سے مطمئن نہیں ہے۔ دہلی پولیس جیکلین فرنانڈیز سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی۔ آئندہ ہفتے جیکلین سے دوبارہ پوچھ گچھ ہوسکتی ہے۔ EOW کی ٹیم نے جیکلین فرنانڈیز سے کہا ہے کہ اسے سکیش چندر شیکھر نے کیا کیا تحفہ دیا، اس کی فہرست بنا کے لائیں۔ پوچھ گچھ کے دوران جیکلین فرنانڈیز ایک دو بار جذباتی بھی ہوئیں۔

      دوپہر کو لنچ میں دہلی پولیس کے افسران نے جیکلین فرنانڈیز کو کہا کہ وہ ہوٹل جاکر لنچ کرسکتی ہیں، لیکن جیکلین نے منع کردیا۔ دہلی پولیس کے افسران نے EOW کی کینٹین جہاں پولیس اہلکار کھانا کھاتے ہیں، وہیں سے کھانا منگوایا، جسے جیکلین نے کھایا۔

       دہلی پولیس بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سے جمعرات کو اس معاملے میں پوچھ گچھ کرے گی۔
      دہلی پولیس بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سے جمعرات کو اس معاملے میں پوچھ گچھ کرے گی۔


      وہیں کل یعنی جمعرات کو اس معاملے میں دہلی پولیس بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ آج بدھ کو دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ کی ٹیم نے جیکولین سے تقریباً آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اسی معاملے میں کل جمعرات کو بالی ووڈ کی بے حد مشہور اداکارہ نورا فتیحی سے ایک بار پھر پوچھ گچھ کرے گی۔ حالانکہ پہلے بھی دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ کے ذریعہ نورا فتیحی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ کے دفتر میں نورا فتیحی کل 11 بجے پہنچیں گی۔

      واضح رہے کہ دہلی پولیس کی EOW یونٹ نے اس سے پہلے بھی جیکلین فرنانڈیز کو پوچھ گچھ کے لئے دو بار 12 ستمبر اور 29 اگست کو سمن بھیجا تھا، لیکن جیکلین فرنانڈیز پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھی۔ تیسرا سمن جاری کرتے ہوئے دہلی پولیس نے اداکارہ کو پیش ہونے کے سخت احکامات دیئے تھے۔ الزام ہے کہ جیکلین فرنانڈیز سکیش کے بارے میں جانتی تھی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کے خلاف بھی 215 کروڑ کی مہاٹھگی کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ جیکلین پر الزام ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے ان کو تقریباً سات کروڑ روپئے کی جویلری تحفے میں دی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: