شہناز گل کا چیٹ شو ان دنوں خوب چرچا میں چھایا ہوا ہے۔ دیسی وائبس ود شہناز گل کے دوسرے ایپی سوڈ میں آیوشمان کھرانہ ان کے گیسٹ بنے۔ آیوشمان کھرانہ سے اپنے دل کی بات جگ ظاہر کرتے ہوئے اس شو کے ایک سیگمنٹ میں شہناز گل کی آنکھوں سے آنسو بہتے نہیں رُکے رہے تھے۔ دراصل شہناز گل نے شو میں اس برے وقت کو یاد کیا جب لوگوں کے کڑوے بول انہیں چبھا کرتے تھے۔ اپنے برے وقت کو یاد کر کے شہناز نے بتایا کہ کیسے لوگوں نے ان پر الزام لگانے شروع کردئیے تھے کہ وہ جو کچھ بھی کررہی ہیے وہ لوگوں کی ہمدردی حاسل کرنے کے لیے کررہی ہے۔ اس دوران شہناز نے کوئی قصہ تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے اس بات کے ذریعے آیوشمان کھرانہ کے سامنے اپنے جذبات ظاہر کیے۔۔۔
دراصل ہوا یوں کہ جب آیوشمان کھرانہ نے شہناز سے کہا کہ-’آپ کو لوگوں کا بے شمار پیار ملتا ہے۔ آپ شائقین کے سامنے ہمیشہ بنا کسی نقاب کے نظر آتی رہی ہیں۔ اس پوزیشن پر پہنچ کر ایسا کرپانا بے حد مشکل ہوتا ہے لیکن آپ نے یہ کردکھایا ہے۔ آپ اس پوزیشن پر آکر ایسا محسوس کرنے لگ جاتے ہیں کہ لوگ آپ کو کہیں جج نہ کرلیں۔۔۔ یہ بھی پڑھیں:
آیوشمان کی ان باتوں کو سن کر شہناز نے بتایا کہ-’ مجھے لگتا ہے ہم سب۔۔۔ لوگوں کی ججمنٹ سے ڈرتے ہیں۔ پر ہم ایکٹر ہیں، ہمیں ان چیزوں سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ کیونکہ ہماری بھی ایک زندگی ہوتی ہے۔ اگر ہم خوش ہوتے ہیں تو ہماری لائف میں ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہم آپ کو برا بھی لگتا ہے ہم افسردہ محسوس کرتے ہیں تو وہ کیوں چھپانا چاہیے؟ ہم بے شک لوگوں کے سامنے ہنستے ہیں لیکن ہم چھپ کر کیوں روتے ہیں؟ مجھے لگتا ہے ہم سب کو اپنے جذبات سب کے سامنے جگ ظاہر کرنے چاہیے کیونکہ وہ بھی ایک زندگی کا حصہ ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔