ٹی وی کی مشہور اداکارہ دیولینا بھٹاچارجی نے شاہنواز شیخ کے ساتھ شادی کرکے اپنا گھر بسالیا ہے۔ شادی کے بعد انہوں نے اپنے فینس کے درمیان رومانوی انداز میں شوہر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔ ٹی وی سیریل ساتھ نبھانا ساتھیا میں گوپی بہو کے نام سے مشہور ٹی وی اداکارہ دیولینا اس تصویر میں شوہر شاہنواز کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر مسکرارہی ہیں۔ فینس بھی لگاتار دونوں کی اس تصویر کودیکھ کر پیار برسارہے ہیں۔
دیولینا بھٹاچارجی کی شادی سے ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔ 14 دسمبر 2022 کو اداکارہ اور ان کے بوائے فرینڈ شاہنواز شیخ کی شادی ہوئی تھی۔ ممبئی میں دونوں نے کورٹ میریج کی۔ سوشل میڈیا اداکارہ کی شادی اور پری ویڈنگ سلیبریشن کی تصویروں اور ویڈیو سے بھرا پڑا ہے۔ لوناولہ سے دیولینا اور شاہنواز کی تصویریں اس وقت آن لائن ٹرینڈ کررہی ہیں۔ تصویروں میں نئی شادی شدہ دلہن کے طور پر وہ کافی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ ان کے شوہر بھی کافی ہینڈسم لگ رہے ہیں۔
کون ہے شاہنواز شیخ؟ دیولینا بھٹاچارجی نے انسٹاگرام پر شاہنواز کو اپنا شوہر بتاتے ہوئے ویڈنگ فوٹوز شیئر کی ہیں۔ اداکارہ انہیں پیار سے شونو بلاتی ہیں۔ اپنے برائیڈل لُک کے ساتھ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ بگ باس 13 کی کھلاڑی دیولینا نے ممبئی کے لوناولہ میں جم ٹرینر شاہنواز شیخ کے ساتھ ایک پرائیوٹ فنکشن میں شادی رچائی۔ شاہنواز سے شادی رچانے سے پہلے دیولینا نے 3 سال تک انہیں ڈیٹ کیا ہے۔ شاہنواز ایک فٹنیس ٹرینر ہیں، وہ سلیبریٹیز کو بھی ورزش کرواتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔