اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’میرے  بچے مسلم ہوں گے یا۔۔۔‘دیولینا کی شادی کو ’لوجہاد‘بتانے والوں پر پھوٹا اداکارہ کا غصہ

    ’میرے  بچے مسلم ہوں گے یا۔۔۔‘دیولینا کی شادی کو ’لوجہاد‘بتانے والوں پر پھوٹا اداکارہ کا غصہ

    ’میرے  بچے مسلم ہوں گے یا۔۔۔‘دیولینا کی شادی کو ’لوجہاد‘بتانے والوں پر پھوٹا اداکارہ کا غصہ

    دیولینا شاہنواز کے ساتھ رشتے میں قریب تین سے تھیں۔ بدھ کو انہوں نے شوہر کے ساتھ شادی کی تصویریں پوسٹ کرنے کے بعد اپنے فینس کو حیران کردیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی کی مشہور اداکارہ دیولینا بھٹاچارجی نے 14 دسمبر کو اپنے بوائے فرینڈ شاہنواز شیخ کے ساتھ شادی کرلی۔ جب کہ ان کی شادی کی خبر جاننے کے بعد ان کے فینس سے لے کر ان کے دوست بھی کافی حیران ہین۔ سوشل میڈیا پر شادی کی تصویروں کو پوسٹ کیے جانے کے بعد لوگوں کو اس بارے میں پتہ چلا۔ اداکارہ کے ان پوسٹ پر لوگوں کے مبارکبادی کے پیغامات آنے لگے۔ ساتھ ہی لوگوں نے اداکارہ پر اس بات کا الزام لگایا کہ انہوں نے انٹرریلیجن شادی کی ہے۔ کئی سوشل میڈیا یوزرس نے اس شادی کو ’لوجہاد’ قرار دیا۔



      ٹی وی کی اداکارہ نے اب ٹرولرس کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور مسلسل کئی ٹوئٹس میں ان کی بولتی بند کردی ہے۔ ٹرولس کو جواب دیتے ہوئے خود کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے اپنے شوہر کا بھی اسٹینڈ لیا ہے۔

      اب ڈیلیٹ کیے گئے ٹوئٹ میں ایک یوزر نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے بچوں کو ہندو یا مسلم کے طور پر پرورش کریں گی، جس پر دیولینا نے جواب دیا، میرے بچے ہندو ہوں یا مسلم آپ کون؟ اور اتنی آپ کو بچوں کو لے کر تشویش ہورہی ہے تو بہت سارے یتیم خانے ہیںِ جائیے اپنائیے اور اپنے حساب سے مذہب یا نام طئے کیجیے۔ میرا شو، میرا بچہ، میرا مذہب، میرے قوانین، آپ کون؟



      انہوں نے آگے کہا، میرے اور میرے شوہر پر چھوڑ دیجیے، ہم دیکھ لیں گے۔ اور دوسرے کے مذہب پر گوگل سرچ کرنے کے بجائے اپنے مذہب پر فوکس کیجیے اور اچھے انسان بنیے۔ اتنا تو مجھے یقین ہے آپ جیسوں سے گیان لینے کی مجھے قطعی ضرورت نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      بتادیں کہ دیولینا شاہنواز کے ساتھ رشتے میں قریب تین سے تھیں۔ بدھ کو انہوں نے شوہر کے ساتھ شادی کی تصویریں پوسٹ کرنے کے بعد اپنے فینس کو حیران کردیا۔ کپل نے لوناولا میں ایک روایتی تقریب میں شادی کی۔ شادی میں ان کے قریبی دوست اور ارکان خاندان شامل ہوئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: