Dhaakad On OTT:باکس آفس پر بری طرح پٹی کنگنا کی فلم’دھاکڑ‘اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہوگی ریلیز
Dhaakad On OTT:باکس آفس پر بری طرح پٹی کنگنا کی فلم’دھاکڑ‘اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہوگی ریلیز(Photo : @kanganaranaut/Instagram)
85 کروڑ کے بڑے بجٹ میں بنی 'دھاکڑ' کی وجہ سے فلم میکرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فینس کو کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ سے بہت زیادہ توقعات تھیں۔ لیکن فلم ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔
Dhaakad On OTT: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) کی فلم(Dhaakad) 'دھاکڑ' 20 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ کنگنا رناوت نے اس فلم کو لے کر تمام قصیدے پڑے تھے اور اپنے ایکشن سین کی خوب تعریف بھی کی تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ کنگنا نے اس فلم میں ہالی ووڈ کے ٹکرکے ایکشن سین دیے ہیں۔
خیر ریلیز سے پہلے ہی 'دھاکڑ' کو لے کر اتنی دھوم مچی تھی کہ لگتا تھا کہ یہ فلم ریکارڈ بریک کمائے گی۔ لیکن جب 'دھاکڑ' ریلیز ہوئی تو ہوا اس کے بالکل برعکس۔ ریکارڈ توڑنے والی کمائی کو تو چھوڑیں، فلم مشکل سے 2.58 کروڑ کا ہی بزنس کر پائی اور آخر کار اسے سینما گھروں سے ہٹا دیا گیا۔ اب اسکرین پر بری طرح فلاپ ہونے کے بعد یہ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز کی جائے گی۔ باکس آفس پر شرمناک مظاہرے کے بعد اب 'دھاکڑ' کو Zee5 کا سہارا مل گیا ہے۔ یہ فلم اب یکم جولائی کو Zee5 پر ریلیز ہوگی۔ فلم کا ایک موشن پوسٹر Zee5 کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا ہے جس کے ساتھ یہ معلومات دی گئی ہیں۔
بتادیں کہ 85 کروڑ کے بڑے بجٹ میں بنی 'دھاکڑ' کی وجہ سے فلم میکرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فینس کو کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ سے بہت زیادہ توقعات تھیں۔ لیکن فلم ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ کنگنا کی دھاکڑ باکس آفس پر سال کی بدترین کارکردگی دکھانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔ اس فلم کی ناکامی سے میکرز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل 85 کروڑ روپے کی بھاری لاگت سے بنائی گئی دھاکڑ صرف 2.58 کروڑ ہی کما سکی۔ جس کی بنیاد پر اس فلم کے میکرس کو 78 کروڑ کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔