உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنے رشتے کو ایک اور موقع دیں گے دھنوش اور ایشوریہ، نہیں لیں گے طلاق!

    اپنے رشتے کو ایک اور موقع دیں گے دھنوش اور ایشوریہ، نہیں لیں گے طلاق!

    اپنے رشتے کو ایک اور موقع دیں گے دھنوش اور ایشوریہ، نہیں لیں گے طلاق!

    دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت سال 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد دونوں دو بچوں کے والدین بھی بن گئے۔ تاہم رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دونوں نے اپنے 18 سال کے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ساوتھ سوپر اسٹار دھنوش اپنے پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ اپنی نجی زندگی کو لے کر بھی خوب سرخیوں میں ہیں۔ اداکار ان دنوں کافی چرچا میں آئے تھے جب وہ اور ان کی بیوی ایشوریہ رجنی کانت نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ اب ایسی خبر آرہی ہے کہ یہ دونوں اب طلاق نہیں لیں گے بلکہ اپنے رشتے کو ایک اور موقع دیں گے۔

      طلاق نہیں لیں گے دھنوش اور ایشوریہ
      دھنوش اور ایشوریہ ایک بار پھر اپنے رشتے کو لے کر زیر بحث ہیں۔ ٹالی ووڈ نیٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے طلاق کا فیصلہ روکنے کا ذہن بنا لیا ہے۔ ایشوریہ کے والد رجنی کانت ان دونوں کو ایک کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب انہوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی اگر رپورٹ پر یقین کیا جائے تو رجنی کانت کی یہ کوشش رنگ لائی ہے۔

      رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھنوش اور ایشوریہ کے گھر والوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر دونوں کے درمیان جو بھی مسائل ہیں حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ دونوں الگ نہیں ہوں گے بلکہ اپنے رشتے پر کام کریں گے۔ اگرچہ دھنوش-ایشوریہ یا ان کے خاندان والوں کی جانب سے اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹھمک ٹھمک کر ناچی گوری ناگوری، ہریانوی ڈانسر کا ایک اور ویڈیو ہوا وائرل

      یہ بھی پڑھیں:
      اس دن اپنے ساجن کے لئے تیار ہوں گی انجلی اروڑہ، سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے دی جانکاری

      18 سال کے رشتے کو ختم کرنے کا لیا تھا فیصلہ
      واضح رہے کہ دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت سال 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد دونوں دو بچوں کے والدین بھی بن گئے۔ تاہم رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دونوں نے اپنے 18 سال کے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اچانک خبر سے دونوں کے فینس حیران رہ گئے لیکن اب دونوں کی طلاق نہیں ہوگی، اس خبر سے دونوں کے مداح بہت خوش ہوں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: