دیا مرزا (Dia Mirza Birthday) 9 دسمبر کو اپنے 40 ویں یوم پیدائش کا جشن منانے والی ہیں۔ اس یوم پیدائش کو وہ بے حد خاص انداز میں اور الگ طرح سے سیلبریٹ کریں گی۔ دیا مرزا اپنے 40 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کورونا وائرس انفیکشن سے مرنے والے فورسٹ واریئرس یعنی جنگل کے محافظین کے فیملی کے لئے فائدہ مند پلان بنا رہی ہیں۔ یہ کسی سے چھپا نہیں ہے کہ دیا مرزا ماحولیات کو بچانے کی وکالت کرتی ہیں اور اس سے متعلق پروجیکٹ میں کیمپین کا حصہ بنتی ہیں۔ انہوں نے ایک فنڈرجنگ پلیٹ فارم ’ملاپ‘ کے ذریعہ بتایا کہ وہ اپنے 40 ویں یوم پیدائش پر 40 لاکھ روپئے عطیہ کریں گی۔
دیا مرزا (Dia Mirza Twitter) نے آج ایک ٹوئٹ کرکے اپنے اس وعدہ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’اس سال میرے پوم پیدائش پر، میں ان سبھی سے گزارش کرتا چاہتا ہوں، جو مجھے گلدستے یا تحفہ بھیجنا چاہتے ہیں، اس کے بجائے ہمارے جنگل کے محافظین کی مدد کے لئے ڈبلیو ٹی آئی کو عطیہ کریں۔ یوم پیدائش کا اس سے اچھا تحفہ نہیں ہوسکتا۔ آپ کا تحفہ ہندوستان کے ’جنگل کے محافظ‘ کے سوگوار خاندانوں کی مدد کرے گا، جنہوں نے ہمارے قدرتی وراثت کی حفاظت کرتے ہوئے کووڈ-19 میں اپنی جان گنوائی۔
دیا مرزا نے مزید کہا، ’9 دسمبر کو اپنے 40 ویں یوم پیدائش سے شروعات کرتے ہوئے، آئندہ 40 دنوں تک، میں ہر دن ایک لاکھ روپئے عطیہ کروں گی اور امید کرتی ہوں کہ آپ سبھی (اپنی صلاحیت کے حساب سے یا میرے برابر یا اس سے زیادہ رقم میرے ساتھ تعاون) کریں گے۔ ہم اپنے اجتماعی اثر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے درمیان پہنچانا چاہتے ہیں۔
خطرے میں رہتی ہے جان
دیا مرزا نے یہ بھی لکھا، ’جنگل کے ہمارے نگراں، ہمارے جنگلات کے محافظ فطرتی خدمت میں اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ وہ اکثر سب سے مشکل علاقے، خراب موسم، جنگلی جانوروں یا شکاریوں کے حملوں میں حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جب کورونا کی دوسری لہر ہوتی ہے، پورے ملک میں بڑے پیمانے پر لاک ڈاون کی وجہ سے یہ مرد اور خواتین پیدل ہمارے ملک کے جنگلات میں گشت کر رہے تھے‘۔
500 سے زیادہ جنگ کے محافظ کی کورونا سے موت
دیا مرزا نے مزید لکھا، ’مارچ اور جون 2021 کے درمیان، جب ہم میں سے زیادہ تر لوگ جب گھر میں رکے تھے، تب ہندوستان نے سے زیادہ جنگلی محافظ کو کورونا کی وجہ سے کھو دیا۔ واضح رہے کہ دیا مرزا اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی گڈول ایمبسڈر ہیں‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔