உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بیٹے اویان کی تصویر شیئر کرکے مانگی دعا، پرینکا چوپڑا نے لٹایا پیار

    دیا مرزا (Dia Mirza Son) نے 15 اگست کو انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اویان (Avyaan) کی تصویر شیئر کی۔ شیئر کی ہوئی تصویر میں اویان نے اپنے ہاتھ میں ترنگا پکڑا ہوا ہے۔ اس کو شیئر کرکے دیا مرزا نے کیپشن میں لکھا، ’امید کرتی ہوں کہ آپ ہمیشہ آزاد رہیں اویان‘۔

    • Share this:
      ممبئی: آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر کئی بالی ووڈ شخصیات (Bollywood Celebs) نے اپنے مداحوں کو اس خاص دن کی نیک خواہشات سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔ اسی ضمن میں اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) نے بھی اپنے سبھی مداحوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے بیٹے اویان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جو اب خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اپنے پوسٹ میں اداکارہ نے اویان کی ایک خوبصورت جھلک مداحوں کو دکھائی ہے۔

      دیا مرزا کا پوسٹ

      دیا مرزا (Dia Mirza Son) نے 15 اگست کو انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اویان (Avyaan) کی تصویر شیئر کی۔ شیئر کی ہوئی تصویر میں اویان نے اپنے ہاتھ میں ترنگا پکڑا ہوا ہے۔ اس کو شیئر کرکے دیا مرزا نے کیپشن میں لکھا، ’امید کرتی ہوں کہ آپ ہمیشہ آزاد رہیں اویان‘۔ اداکارہ کے پوسٹ پر بالی ووڈ کے ان کے تمام دوست تبصرہ کر رہے ہیں۔ گلوبل اداکارہ پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اویان کی معصومیت دیکھ کر اپنے آپ کو روک نہیں پائیں اور انہوں امن اور دل والی ایموجی شیئر کرکے تبصرہ کیا۔ اس کے علاہ طاہرہ کشیپ (Tahira Kashyap) نے بھی ہارٹ ایموجی کے ساتھ ردعمل ظاہر کیا۔

      dia mirza
      دیا مرزا (Dia Mirza Son) نے اپنے بیٹے اویان (Avyaan) کی تصویر شیئر کی۔ تصویر کریڈٹ: @DiaMirza instagram

      14 مئی کو ماں بنی تھیں دیا مرزا

      آپ کو بتادیں کہ دیا مرزا  (Dia Mirza) نے 14 مئی کو بیٹے اویان کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔ سوشل میڈیا پر دیا مرزا  (Dia Mirza) نے جب اپنی پریگننسی (حمل) کا ذکر کیا تھا، تبھی سے مداح ان کے ننھے مہمان کے انتظار میں تھے۔ دیا مرزا نے پھر سوشل میڈیا پر ایک لمبا پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ دو ماہ پہلے 14 مئی کو ہی وہ ماں بن چکی ہیں۔

      دیا مرزا نے ادا کیا تھا شکریہ

      اس کے ساتھ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی (Vaibhav Rekhi) نے اپنے بیٹے کا نام اویان آزاد ریکھی (AVYAAN AZAAD REKHI) رکھا ہے۔ اویان نام کا مطلب ’اتّم’(اعلیٰ) ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ پریمیچیور ڈیلیوری (وقت سے قبل زچگی) ہونے کی وجہ سے اویان کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے خیر خواہوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: