سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر سے چوری ہوئے 5 لاکھ کے ہیرے کے جھمکے، پولیس نے نوکر کو کیا گرفتار

سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر سے چوری ہوئے 5 لاکھ کے ہیرے کے جھمکے، پولیس نے نوکر کو کیا گرفتار(فائل فوٹو)

سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر سے چوری ہوئے 5 لاکھ کے ہیرے کے جھمکے، پولیس نے نوکر کو کیا گرفتار(فائل فوٹو)

ارپیتا خان کی تو بتادیں کہ ارپیتا سلمان خان کی حقیقی بہن نہیں ہیں بلکہ سلمان کے والد سلیم خان نے انہیں گود لیا تھا۔ لیکن گھر والوں میں انہیں رشتہ داروں سے زیادہ پیار دیا گیا ہے

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ معلومات کے مطابق ارپیتا کے ممبئی والے گھر میں چوری ہوگئی ہے۔ بتای اجارہا ہے کہ ارپیتا کے گھر سے ان کے ڈائمنڈ ایرینگس چوری ہوئے تھے۔ اس معاملے میں اب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ارپیتا خان کے گھر سے چوری ہوئے ڈائمنڈ ایرینگس

    ارپیتا خان نے ایرینگس چوری ہونے کے بعد ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں جا کر کیس درج کروایا تھا۔ ارپیتا نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس گھر سے جو ایرینگس چوری ہوئے ہیں ان کی قیمت 5 لاکھ روپے ہے۔ جس کے بعد پولیس نے فوری کیس درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے اور اسی رات ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

    نوکر نے ہی چرائے ارپیتا کے کان کے جھمکے

    پولیس کی دی گئی معلومات کے مطابق ارپیتا کے گھر پر چوری انکے گھر میں کام کرنے والے ایک نوکر نے ہی کی تھی۔ جس کی عمر 30 سال بتائی جارہی ہے۔ ارپیتا خان کے اس نوکر کا نام سندیپ ہیگڑے ہے، جو ممبئی کے ولے پارلے علاقے کا رہنے والا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے پہلی مرتبہ پہنا حجاب! کریں گی عمرہ، دبئی جانے سے پہلے بنایا ویڈیو، دیا یہ خاص پیغام

    سلمان خان کی سگی بہن نہیں ہیں ارپیتا

    بات کریں ارپیتا خان کی تو بتادیں کہ ارپیتا سلمان خان کی حقیقی بہن نہیں ہیں بلکہ سلمان کے والد سلیم خان نے انہیں گود لیا تھا۔ لیکن گھر والوں میں انہیں رشتہ داروں سے زیادہ پیار دیا گیا ہے اور سلمان ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اداکار اپنی بہن کی ہر خواہش لمحہ بھر میں پوری کر دیتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:

    بکنی پہن کر اس مشہور اداکارہ نے کرایا ایسا فوٹوشوٹ، فینس ہوئے مدہوش، تصاویر نے مچایا تہلکہ!

    بتادیں کہ ارپیتا خان نے اداکار آیوش شرما سے شادی کی ہے۔ دونوں دو بچوں کے والدین ہیں۔ آیوش شرما ان دنوں بالی ووڈ میں اپنا کریئر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ آخری بار سلمان خان کے ساتھ فلم 'انتیم‘ میں نظر آئے تھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: