ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت آخر کیوں خودکشی کرنے پر ہوئے مجبور ؟ پولیس نے اب تک ان چھ لوگوں سے کی پوچھ گچھ

پوسٹ ماٹم رپورٹ میں یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ پھانسی کے پھندے سے ان کی موت ہوئی ہے ، لیکن پولیس کئی دیگر نظریے سے بھی اس خودکشی کی جانچ کررہی ہے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت آخر کیوں خودکشی کرنے پر ہوئے مجبور ؟ پولیس نے اب تک ان چھ لوگوں سے کی پوچھ گچھ
سشانت سنگھ راجپوت آخر کیوں خودکشی کرنے پر ہوئے مجبور ؟ پولیس نے اب تک ان چھ لوگوں سے کی پوچھ گچھ

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سشانت سنگھ راجپوت اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں ۔ پیر کو ان کی آخری رسوم ممبئی میں اد کی گئیں ۔ کسی کو یقین نہیں ہورہا ہے کہ 34 سال کا ایک نوجوان اور اسٹار اداکار آخر کیسے خودکشی کرسکتا ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معمہ نے پولیس کو بھی الجھا دیا ہے ۔ حالانکہ پوسٹ ماٹم رپورٹ میں یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ پھانسی کے پھندے سے ان کی موت ہوئی ہے ، لیکن پولیس کئی دیگر نظریہ سے بھی اس خودکشی کی جانچ کررہی ہے ۔ سوال اٹھتا ہے کہ کیا سشانت کو اس قدر مجبور کردیا گیا تھا کہ انہوں نے ایسا قدم اٹھا لیا ۔


پولیس اس ہائی پروفائل معاملہ کی بڑی باریکی سے جانچ کررہی ہے ۔ اب تک اس کیس میں چھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور ان سب کے بیانات درج کر لئے گئے ہیں ۔ جن لوگوں سے اب تک پوچھ گچھ ہوئی ہے وہ سشانت سنگھ کی بہن ، ان کے دو مینیجر ، ایک کک ، ان کے دوست اور اداکار مہیش شیٹی اور چابی والا ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیٹی سے اس لئے پوچھ گچھ کی گئی کیونکہ سشانت نے آخری کال انہیں کو کیا تھا ۔


پولیس اس ہائی پروفائل معاملہ کی بڑی باریکی سے جانچ کررہی ہے ۔
پولیس اس ہائی پروفائل معاملہ کی بڑی باریکی سے جانچ کررہی ہے ۔


جہاں تک اہل خانہ کی بات ہے تو ابھی تک صرف سشانت سنگھ کی بہن نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے ۔ ان کے والد اور کنبہ کے کچھ دیگر لوگ پیر کو ممبئی پہنچے ہیں ۔ پولیس نے انہیں بھی اپنی شکایت درج کرنے کیلئے کہا ہے ۔ لیکن اہل خانہ نے کل پولیس سے کوئی بات چیت نہیں کی ۔ ان سب نے کہا کہ وہ آخری رسوم کے بعد بات کریں گے ۔ ایسے میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی یہ سب پولیس کے سامنے اپنی بات رکھ سکتے ہیں ۔

بتادیں کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں کہرام مچا ہوا ہے ۔ کئی مشہور فنکاروں نے الزام لگایا ہے کہ پرانے لیجنڈس نئے لوگوں کو انڈسٹری میں داخل ہونے نہیں دیتے ہیں ۔ مشہور ڈائریکٹر شیکھر کپور نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت ان کے پاس آکر رویا کرتے تھے ، کیونکہ بالی ووڈ کے لوگوں نے انہیں مایوس کیا ۔ بالی ووڈ اداکار کنگنا رناوت نے کہا یہ کوئی خودکشی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند قتل ہے ۔
First published: Jun 16, 2020 06:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading