ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طیبعت پھر علیل ، نمونیہ کی شکایت کے بعد علاج ، گھر پر ہی آرام کا مشورہ

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ایک بار پھر علیل ہوگئے ہیں اور ذرائع کے مطابق انہیں نمونیہ کی ہلکی سی شکایت ہے اور ماہرڈاکٹر علاج میں لگے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 29, 2017 09:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طیبعت پھر علیل ، نمونیہ کی شکایت کے بعد علاج ، گھر پر ہی آرام کا مشورہ
دلیپ کمار: فائل فوٹو

ممبئی : شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ایک بار پھر علیل ہوگئے ہیں اور ذرائع کے مطابق انہیں نمونیہ کی ہلکی سی شکایت ہے اور ماہرڈاکٹر علاج میں لگے ہیں۔جبکہ ان کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے اورانہیں گھرمیں آرام کا مشورہ دیا گیاہے،لیکن پرستاروں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے لیے پیغامات دینا شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق شمالی ہند کے ایک مشہور حکیم کے ذریعے ان کا یونانی دواؤں سے بھی علاج جاری ہے۔

دلیپ کمار کے ٹوئیٹراکانٹ پر اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’’صاحب کو معمولی نمونیہ کا اثر ہے۔انہیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اللہ کا کرم ہے کہ دیگر طبّی جانچ ٹھیک ہے اور صاحب کی حالت بہتر لگ رہی ہے۔‘‘واضح رہے کہ چند ماہ قبل انہیں تشویش ناک حالت میں باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،اور انہوں نے کچھ ہفتے قبل اداکارہ بیوی سائرہ بانوکے ساتھ اپنی شادی کی 51ویں سالگرہ منائی تھی۔

First published: Nov 29, 2017 09:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading