உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Dilip Kumarنہیں تھے Saira Banu کے ساتھ کام کرنے کے لئے راضی، آگے چل کر یوں لیا تھا ایکٹریس نے بدلا

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو۔ (فائل فوٹو)

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو۔ (فائل فوٹو)

    دراصل یہ 1967 کی کہانی ہے جب سائرہ بانو کو دلیپ کمار کی فلم 'رام اور شیام' میں کاسٹ کیا جانا تھا۔ لیکن سوپر اسٹار نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ پھر ممتاز کو اس فلم میں کاسٹ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کا ماننا تھا کہ سائرہ بانو کی عمر بہت چھوٹی ہے۔

    • Share this:
      Dilip Kumar-Saira Banu: سائرہ بانو(Saira Banu) اور دلیپ کمار(Dilip Kumar) کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ دونوں کے نام حقیقی زندگی میں بھی بہت زیر بحث رہے۔ اسی وجہ سے سائرہ اور دلیپ کمار کی جوڑی ہندی سنیما کی پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔ دونوں نے 'بیراگ'، 'گوپی' اور 'دنیا' جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی جوڑی بھی حقیقی زندگی میں سوپر ہٹ رہی۔ سائرہ بانو نہ صرف دلیپ کمار کی اہلیہ تھیں بلکہ اداکار کی بہت بڑی مداح بھی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو 12 سال کی عمر سے دلیپ کمار کو پسند کرتی تھیں۔ تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب دلیپ کمار نے سائرہ بانو کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by saira banu (@therealsairabanu)





      دراصل یہ 1967 کی کہانی ہے جب سائرہ بانو کو دلیپ کمار کی فلم 'رام اور شیام' میں کاسٹ کیا جانا تھا۔ لیکن سوپر اسٹار نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ پھر ممتاز کو اس فلم میں کاسٹ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کا ماننا تھا کہ سائرہ بانو کی عمر بہت چھوٹی ہے۔ سائرہ بانو کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہیں بہت برا لگا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے دلیپ کمار سے بدلہ بھی لیا اور اس بات کا انکشاف سائرہ نے خود ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فیروز خان کرنا چاہتے تھے Mumtaz سے شادی، خود ایکٹریس نے بتایا کیوں کیا تھا انکار

      یہ بھی پڑھیں:
      Poonam Dhillonنے اسکول کے دنوں میں ہی جیت لیاتھامس انڈیاکاخطاب،ایسے ہوئی فلموں میں انٹری

      سائرہ بانو نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’مجھے دلیپ صاحب رام اور شیام میں بہت پسند تھے‘ لیکن اس وقت ہمارے درمیان تھوڑی لڑائی ہو رہی تھی۔ میں اس وقت فلموں میں اچھا کام کر رہی تھی۔ وہ میرے ساتھ 'رام اور شیام' میں کام کرنے والے تھے، لیکن انہوں نے کہا، 'سائرہ بانو تو بچی ہے'۔ میں اس کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔‘‘ میں نے بھی سوچ لیا پھر اُسی سال میں نے اکتوبر کے مہینے میں ان سے شادی کر لی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: