உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bollywood Stars Pakistani Connection :انڈسٹری کے کئی مشہور شخصیات کی جائے پیدائش رہا ہے پاکستان، فیملی کا رہا پاکستان سے کنکشن

    پاکستان سے رہا ہے ان بالی ووڈ ہستیوں کا ناطہ۔

    پاکستان سے رہا ہے ان بالی ووڈ ہستیوں کا ناطہ۔

    Bollywood Stars Pakistani Connection: بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور شخصیات بھی ہیں جو کامیابی کا دوسرا نام ثابت ہوئے۔ ایسے ہی کئی مشہور شخصیات کا پاکستان سے ناطہ رہا ہے لیکن ان سبھی کے دل ہندوستانی ہیں۔

    • Share this:
      Bollywood Stars Pakistani Connection: خوابوں کے شہر بمبئی (ممبئی) میں آکر لوگوں نے اپنے خواب سچ کر دکھائے۔ ان میں سے بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور شخصیات بھی ہیں جو کامیابی کا دوسرا نام ثابت ہوئے۔ ایسے ہی کئی مشہور شخصیات کا پاکستان سے ناطہ رہا ہے لیکن ان سبھی کے دل ہندوستانی ہیں۔

      پرتھوی راج کپور(Prithviraj Kapoor)
      فلم انڈسٹری کے سب سے پرانے خاندان کی سب سے پہلے بات کریں تو ذہن میں سب سے پہلے کپور خاندان کا نام آتا ہے۔ کپور خاندان کے سربراہ یعنی پرتھوی راج کپور کی بات کریں تو وہ 1906 میں فیصل آباد (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ پرتھوی راج کپور نے جب فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی تو قسمت نے بھی ان کا ساتھ دیا اور جلد ہی بالی ووڈ میں ان کی پہچان بن گئی۔ آج کپور خاندان کے بارے میں کئی نسلیں جان چکی ہیں اور ان میں سے اکثر کسی نہ کسی طریقے سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ اگر ہم پرتھوی راج کے بیٹے راج کپور کی پیدائش کی بات کریں تو وہ پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔

      دلیپ کمار
      بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار بھی 1922 میں پشاور میں پیدا ہوئے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے سوپر اسٹارز ہوئے ہیں جو پاکستان (اس وقت ہندوستان) میں پیدا ہوئے لیکن وہ سب کے سب بمبئی آکر یہیں آباد ہوگئے۔

      منوج کمار(Manoj Kumar)
      منوج کمار ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ ایبٹ آباد وہی جگہ ہے جہاں پر القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکہ نے مار گرایا تھا۔

      سنیل دت(Sunil Dutt)
      سنجے دت کے والد سنیل دت کی پیدائش بھی پاکستان میں ہوئی تھی۔ ایکٹر، فلم میکر سنیل دت کی پیدائش جھیلم میں 1929 میں ہوئی تھی لیکن تقسیم ہند کے بعد ان کو اپنی زمین جائیداد چھوڑ کر ہندوستان آنا پڑا۔ سنیل دت کو شروع سے ہی ہندوستان سے لگاو رہا اور یہی بات ان کی فلموں میں بھی نظر آئی۔

      راجیش کھنہ (Rajesh Khanna)
      بالی ووڈ اداکار راجیش کھنہ کی پیدائش بھی پاکستان میں ہوئی۔ پانچ سال کی عمر تک راجیش پاکستان میں ہی رہے تھے۔ اس کے بعد ان کا پورا خاندان پاکستان چھوڑ کر ہندوستان میں آکر بس گیا۔ فیصل آباد کے پاس بوروالا میں راجیش کھنہ کا گھر رہا ہے۔

      امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan)
      بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی کسی نہ کسی روپ میں پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ دراصل امیتابھ بچن کی والدہ تیجہ بچن کی پیدائش لیال پور میں ہوئی تھی، جسے اب فیصل آباد(پاکستان) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تیجی بچن کے والد کا نام سردار خزان سنگھ تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javedچلی ایوشمان کھرانہ اورراجکمارراؤکی راہ پر،کپڑوں کے بعددکھائی نئی تخلیقی صلاحیت

      یہ بھی پڑھیں:
      شادی کی رپورٹس پرSonakshi Sinhaنے توڑی خاموشی،شاہ رُخ خان کے ڈائیلاگ کے ساتھ کہی یہ بات

      شاہ رُخ خان (Shahrukh Khan)
      بالی ووڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان کا ناطہ بھی پاکستان سے رہا ہے۔ شاہ رخ کے والد میر تاج محمد خان کی پیدائش پاکستان کے پشاور میں ہوئی تھی۔ شاہ رخ کے والد کا نام ’بھارت چھوڑو‘ آندولن میں حصہ لینے والی شخصیات میں شمار ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: