ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دلیپ صاحب ٹھیک ہیں، وہاٹس ایپ پر فار ورڈ میسیج پر یقین نہ کریں، سائرہ بانو کی سبھی سے اپیل

واضح ہو کہ معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج یہاں صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق ڈاکٹر پارکر کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے

  • Share this:
دلیپ صاحب ٹھیک ہیں، وہاٹس ایپ پر فار ورڈ میسیج پر یقین نہ کریں، سائرہ بانو کی سبھی سے اپیل
واضح ہو کہ معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج یہاں صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق ڈاکٹر پارکر کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے

بالی ووڈ کے قدآور اداکار دلیپ کمار  (Dilip Kumar) کی بیوی اور اداکارہ سائرہ بانو مسلسل ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کی طبیعت کی جانکاری دے رہی ہیں۔  آج صبح اتوار کو صحت کی وجوہات کے چلتے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں دلیپ کمار کو داخل کرایا گیا تھا تب بھی سائرہ بانو نے ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرکے ان کے بارے میں جانکاری دی تھی۔


اب سائرہ بانو نے ایک اور ٹویٹ کرکے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہاٹس ایپ پر فارڈ کا یقین نہ کریں، دلیپ صاحب ٹھیک ہیں۔ آپ کی دعاؤں کیلئے تہہ دل سے شکریہ۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ دو تین دن میں گھر واپس آجائیں گے انشااللہ۔


Printshot Twitter


واضح ہو کہ معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج یہاں صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق 98 سالہ شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں پہنچایا گیاہے۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے دلیپ ک۔ار کے اسپتال میں داخل کرنے کی اطلاع دی ہے۔خاندان کے ایک قریبی دوست آصف فاروقی نے بھی اداکار کی علالت کی تصدیق کی ہے۔انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسپتال میں لے جایا گیا ،ہندوجا کا نان کوویڈ19 اسپتال ہے۔اس پہلے بھی گزشتہ ماہ ان کو معمول کی طبی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔

ای ٹائمس میں شائع ایک خبر کے مطابق ڈاکٹر پارکر کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور انہیں bilateral pleural effusion کی وجہ سے آئی سی میں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 06, 2021 09:54 PM IST