ٹیلی ویژن کے سب سے متنازعہ شو بگ باس کے سیزن 12 کا گرانڈ فنالے 30 دسمبر کو ہوا اور اس بار کے ونر کا اعلان ہو چکا ہے جو کہ دیپکا ککڑ ہیں۔ 15 ہفتوں سے چل رہے اس شو میں زبردست مسالہ دیکھنے کو ملا۔ جہاں دیپکا ککڑ کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا اور گرانڈ فنالے میں سب سے زیادہ ووٹ بھی دئے۔ وہیں دوسری جانب دیپک ٹھاکر بزر راونڈ میں 20 لاکھ روپیے لے کر ایگزٹ ہوئے۔
سری سنت فرسٹ رنر اپ اور دوسرے نمبر پر دیپک ٹھاکر رہے۔ وہیں رومل تیسرے اور کرن ویر بوہرا بگ باس سیزن 12 کے چوتھے رنر اپ رہے۔ قابل غور ہے کہ رواں سال 16 سمبر کو شروع ہوئےاس شو میں جہاں گلوکار انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو کے رشتے سے ملک میں ہلچل مچ گئی وہیں بہار سے آئے گلوکار دپیک نے بھی اپنی زبردست چھاپ چھوڑی۔
آخر تک 5 لوگ پہنچے جس میں دیپکا ککڑ، کرن ویر بوہرا، دیپکا ٹھاکر، رومل چودھری اور سری سنت شامل تھے۔ وہیں کرن ویر اور رومل کے آوٹ ہونے کے بعد ان کے مداح کو کافی افسوس ہوا۔ اس کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بگ باس پر متعدد الزامات لگائے کہ یہ سیزن پہلے سے فکسڈ تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔