ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے جیوترادتیہ سندھیا پر کسا طنز، بولے۔ وہ ریاست کی خدمت کر رہے ہیں لیکن کمبخت...

اس سے پہلے بھی انوبھو سنہا نے جیوترادتیہ سندھیا کے ذریعہ کانگریس چھوڑنے کی بات پر طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں الیکشن ہی بند کر دینا چاہئے اور آئی پی ایل نیلامی شروع کر دینی چاہئے۔

  • Share this:

ممبئی۔ بالی ووڈ (Bollywood) میں یوں تو کئی اداکار اور اداکارائیں ایسی ہیں جو سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وقت وقت پر سوشل میڈیا پر اپنے خیالات شئیر کرتے رہتے ہیں۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر انوبھو سنہا (Anubhav Sinha) بھی سیاست کو لے کر اپنے خیالات سوشل میڈیا پر کئی بار ساجھا کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کانگریس (Congress) سے بی جے پی (BJP) میں شامل ہوئے جیوترادتیہ سندھیا (Jyotiraditya Scindia) کو لے کر ایک ٹویٹ کیا ہے۔ لاک ڈاون میں کئے اس ٹویٹ نے لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔

انوبھو سنہا (Anubhav Sinha) نے جیوترادتیہ سندھیا (Jyotiraditya Scindia) پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا’ مجھے یقین ہے کہ جیوترادتیہ سندھیا اب ریاست کے لوگوں کی جی بھر کے خدمت کر رہے ہیں۔ یہ کمبخت نیوز والے بتا نہیں رہے ہیں۔ ان کے اس ٹویٹ پر عام سے خاص سبھی اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ فلم ساز ہنسل مہتا نے ان کے اس ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’ سارے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کی تعریف میں مصروف ہیں۔ ملک غدار ہیں سب کے سب‘۔

اس سے پہلے بھی انوبھو سنہا نے جیوترادتیہ سندھیا کے ذریعہ کانگریس چھوڑنے کی بات پر طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں الیکشن ہی بند کر دینا چاہئے اور آئی پی ایل نیلامی شروع کر دینی چاہئے۔
First published: Apr 14, 2020 11:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading