உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کے بارے میں مہیش مانجریکر نے کہہ دی اتنی بڑی بات، اپنی صلاحیت کے ساتھ نہیں کر رہے ہیں انصاف

    شاہ رخ خان کے بارے میں مہیش مانجریکر نے کہہ دی اتنی بڑی بات، اپنی صلاحیت کے ساتھ نہیں کر رہے ہیں انصاف

    شاہ رخ خان کے بارے میں مہیش مانجریکر نے کہہ دی اتنی بڑی بات، اپنی صلاحیت کے ساتھ نہیں کر رہے ہیں انصاف

    سنجے دت (Sanjay Dutt) اسٹارر فلم ’واستو‘ کے ڈائریکٹر مہیش مانجریکر (Mahesh Manjrekar) سے ثابت کردیا تھا کہ وہ ایک الگ طرح کے فلمساز ہیں۔ ان کی آنے والی فلم کا نام ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ ہے۔ اس فلم میں سلمان خان (Salman Khan) اور آیوش شرما (Aayush Sharma) اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ ’انتم‘ مراٹھی فل میں ’ملشی پیٹرن‘ کی ریمیک ہے۔ ڈائریکٹر مہیش مانجریکر ان دنوں فلم کے پرموشن میں مصروف ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے بہترین ڈائریکٹروں میں سے ایک مہیش مانجریکر (Mahesh Manjrekar) کی آنے والے فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ 26 نومبر کو تھیئیٹرس میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ہندی فلموں کے سپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan) اپنے بہنوئی آیوش شرما (Aayush Sharma) کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ فلم کی ٹیم اس وقت پرموشن میں مصروف ہے۔ مہیش مانجریکر کو بھی اپنی اس فلم سے بڑی امیدیں ہیں۔ لہٰذا وہ بھی فلم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کے پرموشن کے دوران انہوں نے بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کو لے کر بڑی بات کہی ہے۔

      ای ٹائمس کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ڈائریکٹر مہیش مانجریکر (Mahesh Manjrekar) نے شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے بارے میں کہا کہ جب بھی وہ بڑے پردے پر آتے ہیں، تو مداح انہیں بس دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کنگ خان کی اداکاری کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ مہیش مانجریکر نے کہا، ’شاہ رخ ایک ایسے اداکار ہیں، جن کے بارے میں انہیں ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحٰت کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے‘۔ اپنے انٹرویو میں  ڈائریکٹر مزید بتاتے ہیں ’شاہ رخ خان کے ساتھ پریشانی یہ ہے کہ وہ اپنے شل سے باہر ہی نہیں آنا چاہتے ہیں۔ وہ صرف اس یقین کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں کہ میری یہ فلم چلی، میں لور بوائے ہوں۔ انہیں اپنی شبیہ سے باہر نکلنا چاہئے‘۔

      مہیش مانجریکر، شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں، ’وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔ انہیں اپنے بندھی بندھائی شبیہ سے باہر آنا چاہئے۔ شاہ رخ خان وہی کردار نبھا رہے ہیں، جو اس وقت اداکار رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کر رہے ہیں۔ تو ایسے میں لوگ ان کی فلم کیوں دیکھنے جائیں گے‘۔ مہیش مانجریکر اپنے انٹرویو میں یہ بھی بتاتے ہیں، ’مداح انہیں ایسے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں، جو صرف شاہ رخ خان کرسکتے ہیں، باقی سب صحیح ہے۔ انہیں بس اپنے فریم سے نکلنے کے لئے کچھ الگ کرنا چاہئے۔ مجھے پوری امید ہے کہ وہ اپنے کردار میں کمال کریں گے۔

      وہیں دوسری شاہ رخ خان کی آنے والی فلموں سے امید کی جارہی ہے کہ وہ بھی کچھ الگ کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ آخری مرحلے میں ہے۔ وہیں شاہ رخ خان ساوتھ کے بڑے ڈائریکٹر اٹلی کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: