உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Disha-Tiger Breakup:بریک اپ کے بعد بھی یہ رشتہ نبھائیں گے دشا-ٹائیگر، اس وجہ سے کیا ہے الگ ہونے کا فیصلہ!

    ٹائیگر شراف اور دیشا نے اس لئے اختیار کی علیحدگی۔

    ٹائیگر شراف اور دیشا نے اس لئے اختیار کی علیحدگی۔

    Tiger Shroff Disha Patani Breakup: دیشا پٹانی اور ٹائیگر شراف کے راستے الگ ہو گئے ہیں۔ لیکن ایک وقت میں یہ دونوں سوپر اسٹار فلم باغی 2 میں نظر آئے تھے۔ تاہم، درمیان میں یہ خبریں بھی تیز ہوگئیں کہ دیشا اور ٹائیگر شادی کرنے والے ہیں۔ لیکن یہ محض ایک افواہ کے طور پر ہوا میں اڑ گئی۔

    • Share this:
      Tiger Shroff Disha Patani Breakup:بی ٹاؤن کی سب سے پسندیدہ جوڑی سمجھے جانے والے ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی کے بریک اپ کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے موضوع بحث ہیں۔ ہر طرف یہ سرخیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ آخر ان دونوں فنکاروں کے درمیان 6 سالہ رشتہ اچانک کیسے ختم ہو گیا۔ ایسے میں ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائیگر اور دیشا نے کافی سوچ بچار کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

      اس وجہ سے ٹائیگر اور دشا کی راہیں ہوئیں جدا
      غور طلب ہے کہ ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی کا نام بالی ووڈ کے سب سے شاندار جوڑے میں شامل کیا جاتا تھا۔ لیکن گزشتہ دنوں سے کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب دیشا اور ٹائیگر ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں نہیں ہیں۔ ادھر اسپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق ٹائیگر شراف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹائیگر اور دیشا نے ایک دوسرے سے علیحدگی کیوں اختیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنے کیرئیر کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ دیشا اور ٹائیگر نے بریک اپ کے بارے میں بہت سوچا اور اس کے بعد اپنا رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم بریک اپ کے بعد بھی ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی بطور دوست ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اگر باضابطہ طور پر غور کیا جائے تو دیشا اور ٹائیگر کا بریک اپ ہوچکا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:

      TVکی’سنسکاری بہو’سئی‘نے شیئر کیا فوٹو شوٹ کا ویڈیو، ماڈرن اوتار میں آئی نظر

      یہ بھی پڑھیں:
      Namrata Mallaکے اس ڈانس ویڈیو نے مچائی سنسنی، ویڈیو دیکھ کر آپ کے دل میں بھی ہوگی کھلبلی

      فلموں میں بھی ساتھ نظر آئے دشا-ٹائیگر
      حالانکہ دیشا پٹانی اور ٹائیگر شراف کے راستے الگ ہو گئے ہیں۔ لیکن ایک وقت میں یہ دونوں سوپر اسٹار فلم باغی 2 میں نظر آئے تھے۔ تاہم، درمیان میں یہ خبریں بھی تیز ہوگئیں کہ دیشا اور ٹائیگر شادی کرنے والے ہیں۔ لیکن یہ محض ایک افواہ کے طور پر ہوا میں اڑ گئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: