اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایکتا کپور نے ’KTina‘سے دشا پٹانی کو کیا باہر، شردھاکپور یا تارا سُتاریا کرسکتی ہیں ریپلیس

    ایکتا کپور نے ’KTina‘سے دشا پٹانی کو کیا باہر، شردھاکپور یا تارا سُتاریا کرسکتی ہیں ریپلیس

    ایکتا کپور نے ’KTina‘سے دشا پٹانی کو کیا باہر، شردھاکپور یا تارا سُتاریا کرسکتی ہیں ریپلیس

    خبریں یہ بھی ہیں کہ ایکتا کپور نے فلم کے لیے تارا سوتاریہ اور شردھا کپور دونوں سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دشا پٹانی کو ریپلیس کرنے کے لیے دونوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      فلم ’KTina‘ کے لیے ایکتا کپور اور دشا پٹانی ایک ساتھ آنے والے تھے، یہ فلم ٹی وی کوئن ایکتا کپور کی لائف پر مبنی بتائی جارہی ہے جو کہ ایک چھوٹے شہر کی لڑکی اور جیوتشی میں اس کے یقین کے بارے میں ہے۔ فلم 2019 میں شروع ہونی تھی، لیکن لاک ڈاون نے پرپلان شیڈیول خراب کردیا تھا۔ اب خبر آرہی ہے کہ بالاجی پروڈکشنس کے ٹینا کے لیے نیو لیڈنگ لیڈی سرچ کررہا ہے۔

      ’غیر پروفیشنل ازم‘ کی وجہ سے فائر کی گئی دشا
      بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، دشا پٹانی کو ان کے غیر پروفیشنل ازم کی وجہ سے پروجیکٹ سے ہٹادیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا، ’لاک ڈاون کے بعد، لیڈ ایکٹریس (دشا پٹانی) اور فلم میکرس کے درمیان کافی ایشو سامنے آنے لگے تھے۔ شوٹنگ کے دوران بھی دشا اور بالاجی موشن پکچرس کے درمیان کریٹیو چیزوں کو لے کر تنازعہ ہوا تھا۔ جس کے بعد ایکتا اور دشا کے لیے ایک ہی پیج پر رہنا مشکل ہوتا جارہا تھا۔ چونکہ کے ٹینا ایکتا کپور کی رئیل لائف پر مبنی ہے اس لیے ٹی وی کوئن اس پروجیکٹ سے کافی جڑی ہوئی ہیں اور چاہتی ہیں کہ سب کچھ صحیح ہو۔ ایسے میں فیمیل لیڈ کے رویے کی وجہ سے ایکتا کے پاس دشا کو ہٹانے اور فائر کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔‘



      یہ بھی پڑھیں:
      کنگنا رناوت نے کی ٹوئٹر کی حمایت، کہا-’یہ سب سے اچھا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے‘

      یہ بھی پڑھیں:
      4سال بعدپٹھان سے واپسی کرنے پرکیسا محسوس کررہے ہیں شاہ رُخ؟ دیپیکا کی تعریف میں کہی یہ بات

      دشا کو ریپلیس کریں گی شردھا یا تارا؟
      خبریں یہ بھی ہیں کہ ایکتا کپور نے فلم کے لیے تارا سوتاریہ اور شردھا کپور دونوں سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دشا پٹانی کو ریپلیس کرنے کے لیے دونوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ حالانکہ اس تبدیلی کی وجہ سے فلم رُک گئی ہے، اور ایکٹرس میں تبدیلی ہونے کے بعد اسے پھر سے شروع کیا جائے گا۔‘ بتادیں کہ کے ٹینا ایک چھوٹے شہر کی پنجابی لڑکی کی کہانی پیش کرے گی جو خود ایکتا کی پسند پر مبنی ہے۔ فلم کو راج شانڈلیہ نے لکھا ہے اور اسے آشما چھیبر ڈائریکٹر کریں گے اور ایکتا کپور فلم کو پروڈیوس کریں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: