உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دشا پٹانی نے بتایاProject Kکے سیٹ پر کیسا تھا ساوتھ کے سوپر اسٹار پربھاس کا رویہ

    فلم پروجیکٹ کے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے دشا پٹانی اور پربھاس۔

    فلم پروجیکٹ کے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے دشا پٹانی اور پربھاس۔

    Disha Patani Reveal How Prabhas Treated On Set: دیشا پٹانی کی بات کریں تو ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم 'ایک ولن ریٹرنز' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ موہت سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جان ابراہم، ارجن کپور اور تارا ستاریا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

    • Share this:
      Disha Patani Reveal How Prabhas Treated On Set: دیشا پٹانی صرف سوشل میڈیا پر ہی مصروف نہیں ہیں۔ ان کی کئی فلمیں لائن اپ بھی ہیں۔ ان میں سے ایک 'پروجیکٹ K' کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہ فلم ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں میں بنائی جا رہی ہے۔ باقی کو تامل، کنڑ، ملیالم اور انگریزی میں ڈب کیا جائے گا۔ یہ فلم اپنے ہیرو کو لے کر بھی کافی بحث میں ہے۔ اس میں ساؤتھ اسٹار پربھاس (Prabhas)ہیں۔ ان کے علاوہ امیتابھ بچن اور دیپیکا پڈوکون بھی ہیں۔

      دیشا  (Disha Patani) کی بات کریں تو یہ فلم ان کے لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ سات سال بعد تیلگو فلم انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2015 میں فلم 'لوفر' سے اس انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اس میں ورون تیج ان کے ہیرو تھے۔

      دشا نے پربھاس کو بتایا سب سے اچھا ایکٹر
      ایک حالیہ انٹرویو میں دیشا نے پربھاس کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔ دیشا نے کہا، ’وہ سب سے بہترین اداکار ہیں جن کے ساتھ میں نے اب تک کام کیا ہے۔ وہ بہت ہی منکسر المزاج اور زمینی انسان ہیں۔ مجھے آج بھی اپنی شوٹنگ کا پہلا دن یاد ہے۔ وہ صبح میرے لیے گھر کا پکا ہوا کھانا لائے اور نہ صرف میرے لیے بلکہ پوری ٹیم کے لیے لے کر آئے تھے۔ وہ بہت پیارے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہے۔

      کو اسٹارس کو کھانا کھلانے کے لئے ہیں مشہور
      آپ کو یہاں بتادیں کہ پربھاس کھانے کے بہت شوقین ہیں اور وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی اچھا کھانا کھلاتے رہتے ہیں۔اس سے قبل شردھا کپور، سیف علی خان، دیپیکا پڈوکون اور کریتی سینن سمیت کئی لوگوں نے بھی پربھاس کے ذریعہ انہیں کھانا کھلائے جانے کی بہت تعریف کرچکے ہیں۔ سیف کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی پربھاس نے کرینہ کپور کے لیے بریانی بھیجی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Shehnaaz Gillنے کروایا ایا گلیمرس فوٹوشوٹ، شہزادی جیسی نظر آرہی ہیں اداکارہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Mika Singh کی’ووٹی‘آکانکشا پوری اس ماڈل کو کررہی تھیں ڈیٹ، ’کنگ فشر‘ سے بھی ہے خاص کنکشن

      دیشا پٹانی کی بات کریں تو ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم 'ایک ولن ریٹرنز' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ موہت سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جان ابراہم، ارجن کپور اور تارا ستاریا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ ویسے فلموں کے ساتھ ساتھ دیشا سوشل میڈیا پر بھی پورا وقت دیتی ہیں۔ اپنے گلیمرس لک کے ساتھ وہ اکثر انٹرنیٹ کا پارا بڑھاتی نظر آتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: