உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Disha Patani Video:دشا پٹانی کی ان اداوں پر ہورہی ہے بحث، اپنے حسن سے ایسے گرارہی ہیں بجلیاں

    دیشا پٹانی کے ان حسین اداوں کے دیوانے ہوئے لوگ۔

    دیشا پٹانی کے ان حسین اداوں کے دیوانے ہوئے لوگ۔

    Disha Patani Latest Video Viral: دیشا تیلگو فلموں میں واپسی کرنے والی ہیں۔ ان کی فلم کا ٹائٹل ابھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن سنا ہے کہ اس فلم میں دیشا کا مضبوط کردار نظر آئے گا۔

    • Share this:
      Disha Patani Latest Video Viral:لوگ دیشا پٹانی کی اداکاری، ڈانس اور ان کی فٹنس کے قائل ہیں۔ مداح دیشا کی سوشل میڈیا پوسٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا انداز دیکھ کر آپ ایک بار پھر ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہو جائیں گے۔ اس ویڈیو میں دیشا کھلے بالوں کے ساتھ نظریں اٹھاتے ہوئے نشیلے لُک دے رہی ہیں۔

      دیشا پٹانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ کچھ ہی وقت میں اس ویڈیو کو ایک لاکھ سے زیادہ ویوز آ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مداح ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند اور تبصرہ کر رہے ہیں۔ دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنی فوٹو وڈیوز شیئر کرکے ہلچل مچا دیتی ہیں۔



      دیشا بھی فٹنس فریک ہیں اور وہ اپنی ورزش کی ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو ترغیب دیتی رہتی ہیں۔ دیشا اپنی ٹونڈ باڈی کے لیے جم میں کافی پیسہ بہاتی ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو دیشا سال 2021 میں فلم 'رادھے' میں نظر آئیں، جب کہ ان کی آنے والی فلموں کی فہرست بھی کافی لمبی ہے۔

      یہ  بھی پڑھیں:
      جب Salman Khan نے ڈیٹنگ کو لے کرکہاتھا’میں اچھی لڑکیوں سے بور ہوجاتا ہوں‘

      یہ  بھی پڑھیں:
      Salmanسے بڑھی کنگناکی نزدیکیاں توپائل نے تنقید کرتے ہوئے کیا اَن فالو، کہی یہ بڑی بات

      اداکارہ 'ایک ولن ریٹرنز' اور 'یودھا' میں نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ دیشا نے مکمل کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیشا کا ایک اہم کردار 'کیٹینا' میں بھی نظر آئے گا۔ دیشا تیلگو فلموں میں واپسی کرنے والی ہیں۔ ان کی فلم کا ٹائٹل ابھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن سنا ہے کہ اس فلم میں دیشا کا مضبوط کردار نظر آئے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: