உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ورون سود سے بریک اپ کے بعد اس ایکٹر پر آیا Divya Agarwalکا دل، تعریفوں کے پُل باندھتی نظر آئی ایکٹریس

    ورون سود سے بریک اپ کے بعد اس ایکٹر پر آیا دیویا اگروال کا دل!

    ورون سود سے بریک اپ کے بعد اس ایکٹر پر آیا دیویا اگروال کا دل!

    Divya Agarwal on Mohsin Khan: شو 'اسپلٹس ولا' ریئلٹی شو میں دیویا اگروال پریانک شرما کے ساتھ اپنے افیئر کو لے کر بحث میں آئیں تھیں، اکثر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی وہ زیر بحث رہی ہیں۔ تین ماہ قبل انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ ورون سود کے ساتھ بریک اپ کے بارے میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

    • Share this:
      Divya Agarwal on Mohsin Khan: رشتا کیا کہلاتا ہے میں کارتک کا کردار ادا کرکے محسن خان بڑا نام بن گئے ہیں۔ اس کردار نے انہیں بہت نام دیا اور اس شو سے انہوں نے ٹی وی پر اپنی گرفت مضبوط کی۔ محسن خان کو آج بھی اکثر لوگ انہیں ان کے آن اسکرین کردار 'کارتک' کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔ لوگوں نے محسن خان اور شیوانگی جوشی کی جوڑی کو کارتک-نیرا کے طور پر پسند کیا۔ لیکن حال ہی میں ٹی وی کی حسینہ اور بگ باس او ٹی ٹی جیت کر ٹی وی کی دنیا میں بڑا نام بن جانے والی دیویا اگروال نے محسن خان کی ایسی تعریفوں کے پُل باندھے ہیں جسے سن کر شیوانگی جوشی کو تھوڑا برا ضرور لگ سکتا ہے۔

      دیویا نے محسن خان کے گڈ لُکس کو دیکھ کر کہی یہ بات
      محسن خان کے بارے میں ٹی وی کی حسینہ دیویا اگروال نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ دیویا اگروال نے اپنے سوشل میڈیا پر محسن خان کے ساتھ ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اداکار کو 'چاکلیٹ بوائے' کہا۔ دراصل دیویا اگروال محسن خان کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، اس لیے انہوں نے مداحوں سے بات کرنے کے لیے ’آسک می اینی تھنگ‘(سوال-جواب) سیشن کیا۔ جس کے بعد ایک فین نے دیویا سے پوچھا کہ محسن خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا تھا؟



      دیویا اگروال نے کی خوب تعریفیں
      دیویا اگروال نے فین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پر محسن کے ساتھ سیٹ پر مستی کرنے کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں دونوں بلیک کلر میں ٹوئننگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ٹی وی کے خوبصورت ہنک کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے، دیویا اگروال نے لکھا، ’’ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔ میں آپ لوگوں کو اوبر چاکلیٹ بوائے کے ساتھ اپنا آنے والا پروجیکٹ دکھانے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ankita Lokhande Husband Net Worth:کروڑوں کی جائیدادکے مالک ہیں انکیتا کے شوہر وکی جین

      یہ بھی پڑھیں:
      سارہ علی خان نے بلیک تھائی سلٹ ڈریس میں برپا کیا قہر، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش

      3 مہینے پہلے دیویا اگروال کا ورون سود سے ہوا تھا بریک اپ
      شو 'اسپلٹس ولا' ریئلٹی شو میں دیویا اگروال پریانک شرما کے ساتھ اپنے افیئر کو لے کر بحث میں آئیں تھیں، اکثر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی وہ زیر بحث رہی ہیں۔ تین ماہ قبل انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ ورون سود کے ساتھ بریک اپ کے بارے میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ اس خبر کے بعد مداحوں کا دل مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔ حالانکہ دیویا اگروال اور ورون سود نے بریک اپ کے بعد بھی اپنی دوستی جاری رکھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: