اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب شاہ رخ کی فلم میں دیویا کو لینے سے منی رتنم نے کردیا تھا انکار، منیشا کوئرالہ تھی وجہ

    جب شاہ رخ کی فلم میں دیویا کو لینے سے منی رتنم نے کردیا تھا انکار، منیشا کوئرالہ تھی وجہ

    جب شاہ رخ کی فلم میں دیویا کو لینے سے منی رتنم نے کردیا تھا انکار، منیشا کوئرالہ تھی وجہ

    حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کی اہے کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ شاہ رخ خان کو ایک پروڈیوسر کے آفس میں دیکھا تھا، تب سے وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے موقع کا انتظار کرتی تھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے سال 1994 میں آئی فلم ’عشق میں جینا عشق میں مرنا‘ سے اپنے بالی ووڈ کرئیر کی شروعات کی تھی، جس کے بعد وہ ایک سے بڑھ کر ایک اور بھی کئی ہٹ فلموں میں نظر آئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کی اہے کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ شاہ رخ خان کو ایک پروڈیوسر کے آفس میں دیکھا تھا، تب سے وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے موقع کا انتظار کرتی تھیں۔

      دیویا دتہ حال ہی میں 1998 میں منی رتنم کے ڈائریکشن میں آئی شاہ رخ خان کی فلم ’دل سے‘کے ایک قصے کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شاہ رخ سے ملنے کناٹ پلیس گئی تھیں، جہاں شاہ رخ خان فلم دل سے کی شوٹنگ کررہے تھے۔

      فلمی اسٹائل میں شاہ رخ نے کیا تھا استقبال
      دیویا نے کہا، اس دوران شاہ رخ ایک جیپ میں بیٹھے تھے، لوگ ان کی ایک جھلک پانے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جارہے تھے۔ میں وہاں ان سے ملنے پہنچی، انہوں نے فلمی اسٹائل میں ہاتھ آگے بڑھا کر مجھے بلایا۔ انہوں نے مجھ سے چائے کے لیے پوچھا اور پھر میرے وہاں آنے کی وجہ کے بارے میں دریافت کیا۔ میں نے ان سے کہا کہ میں ’دل سے‘ کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس بات کو آگے بڑھائیں گے۔

      منی رتنم نے کیا تھا فون
      دیویا دتہ نے آگے بتایا کہ شاہ رخ خان کی سفارش کے بعد انہین فلم کے ڈائریکٹر منی رتنم کا فون آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں فلم میں نہیں لے پائیں گے کیونکہ ان کی شکل منیشا کوئرالہ سے کافی ملتی ہے۔ غور طلب ہے کہ منیشا اس فلم میں لیڈ رول میں تھیںَ وہیں جس رول کو دیویا دتہ کرنا چاہتی تھیں، اس کے لیے پریتی زنٹا کو لیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      روینہ کے ساتھ کام کریں گے ارباز، گرل فرینڈ ہی نہیں سابق بیوی ملائیکہ نے بھی ظاہر کیا ردعمل

      یہ بھی پڑھیں:
      جئے پورکے 450 سال پرانے قلعہ میں ہوگی ہنسیکا کی شادی، شاہی انداز میں آئے گی بارات

      بہرحال، دیویا دتہ بھلے ہی فلم دل سے کا حصہ نہیں بن پائی تھیں، لیکن اس کے بعد وہ سال 2004 میں آئی شاہ رخ خان کی فلم ’ویر زارا‘ میں نظر آئی تھیں، جس میں انہیں پریتی زنٹا کے دوست کے رول میں دیکھا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: