دیویا کھوسلہ کمار کو شوٹنگ کے دوران لگی چوٹ، اداکارہ نے شیئر کی تصویریں، لکھی یہ بڑی بات

دیویا کھوسلہ کمار کو شوٹنگ کے دوران لگی چوٹ، اداکارہ نے شیئر کی تصویریں، لکھی یہ بڑی بات

دیویا کھوسلہ کمار کو شوٹنگ کے دوران لگی چوٹ، اداکارہ نے شیئر کی تصویریں، لکھی یہ بڑی بات

دیویا کھوسلہ کمار نے انسٹاگرام پر اپنی چوٹ لگی تصویریں شیئر کی ہیں۔ فوٹو میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    اداکارہ-ڈائریکٹر دیویا کھوسلہ کمار بالی ووڈ میں کافی مشہور نام ہے۔ انہوں نے کئی البم میں کام کیا ہے اور فلم بھی ڈائریکٹ کی ہے۔ فی الحال دیویا اپنی آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس درمیان خبر ہے کہ دیویا اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹا پر زخموں کے ساتھ اپنی کئی تصاویر شیئر کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

    دیویا نے انسٹا پر اپنی چوٹ لگی تصویریں شیئر کیں

    دیویا کھوسلہ کمار نے انسٹاگرام پر اپنی چوٹ لگی تصویریں شیئر کی ہیں۔ فوٹو میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان کے چہرے پر چوٹ کی وجہ سے کافی ریڈ مارک ہوگیا ہے۔ ایک تصویر میں ان کی آنکھیں بھی نم نظر آرہی ہیں۔ ان فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے دیویا نے کیپشن میں لکھا،  ’میرے آنے والے پروجیکٹ کے لیے ایک ایکشن سیکوینس کی شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی ہوگئی ہوں، لیکن شو مسٹ گو آن۔ آپ سبھی کی دعائیں اور ری کووری انرجی کی ضرورت ہے۔‘ دیویا کی ان تصویروں کے وائرل ہونے کے  بعد فینس ان کے جلد ٹھیک ہونے کی تمنا کررہے ہیں۔‘



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Divyakhoslakumar (@divyakhoslakumar)





    دیویا نے ’یاریاں2‘ کی شوٹنگ کی دی تھی اطلاع

    بتادیں کہ حال ہی میں دیویا کھوسلہ کمار نے اپنی طویل عرصے سے انتطار کررہے سیکویل یاریاں 2 کی شوٹنگ کو لے کر اطلاع دی تھی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ یوکے میں ہوگی۔ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے اسٹے کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’میرے ایسے کمال کے فالوورس ہیں جو لگتا ہے کہ میرے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Divyakhoslakumar (@divyakhoslakumar)





    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    جب میں نے اپنی آخری پوسٹ میں پوچھا تھا۔۔۔ میں کہا ہوں۔۔۔ آپ میں سے زیادہ تر کو یہ پہلے سے ہی پتہ تھا۔ ہاں مین یو کے میں ایک فلم کے لیے ہوں جو میرے دل کے بے حد قریب ہے۔۔۔ اس کے لیے آپ سبھی کے پیار اور دعاوں کی ضرورت ہے اور آپ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتی ۔۔۔ پیار پیار پیار۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: